۱۰ تیر ۱۴۰۳ |۲۳ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 30, 2024
حاجبی

حوزہ/ شہر قشم کے امام جمعہ نے کہا: غدیر صرف شیعوں کی عید نہیں بلکہ توحید پرستوں، مسلمانوں اور ایک عالمی عید ہے، تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو غدیر اخوت اور اتحاد کا نام ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام غلام رضا حاجبی نے آج شہر قشم میں نماز جمعہ کے خطبوں کے دوران کہا: غدیر صرف شیعوں کی عید نہیں بلکہ توحید پرستوں، مسلمانوں اور ایک عالمی عید ہے، تاریخ کے آئینے میں دیکھا جائے تو غدیر اخوت اور اتحاد کا نام ہے۔

انہوں نے یوم عدلیہ کے موقع پر ڈاکٹر بہشتی اور ان کے ساتھیوں کے یوم شہادت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمارے عزیز اور مظلوم شہید آیت اللہ بہشتی نے اپنے طرز عمل سے ثابت کیا کہ ان کا انتخاب ہمیشہ بہترین تھا۔

انہوں نے مزید کہا: عدلیہ بدعنوانی کے خلاف ایک میدان جنگ ہے، یہ وہ جگہ ہے جہاں بدعنوان کے صرف ہاتھ نہیں بلکہ پورا بازو ہی کاٹ دیا جاتا ہے، خصوصاً وہ ہاتھ جو مسلمانوں کے بیت المال کی جانب بڑھے ہیں۔

حجۃ الاسلام حاجبی نے صدارتی انتخابات کا ذکر کرتے ہوئے کہا: ہمارا فرض ہے کہ ہم انتخابات میں زیادہ سنجیدگی کے ساتھ اور بھرپور شرکت کریں، انتخابات میں جتنا زیادہ شرکت کریں گے اتنا ہی یہ نظام اسلامی مضبوط ہوگا، ملک کی ساکھ اور عزت کو عروج ملے گا، دشمن کے تمام حربے ناکام ہو جائیں گے۔

انہوں نے کہا: انتخابات کا نتیجہ یہ ہونا چاہئے کہ ایک اصلح اور اور قابل شخص عوام کا نمائندہ منتخب ہو، انقلاب کا سیدھا راستہ امام انقلاب حضرت امام خمینیؒ کے بیانات میں ملے گا، جن پر عمل کرنا چاہیے اور ہماری تحریک انہی اقوال پر مبنی ہونی چاہیے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .