خطبۂ غدیر
-
خطبۂ غدیر اہل بیت(ع) خصوصاً امام علی (ع) کی ولایت و خلافت پر واضح دلیل ہے، علامہ مقصود ڈومکی
حوزہ/ ایم ڈبلیو ایم پاکستان کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی نے عشرۂ ولایت و امامت کی مناسبت سے کوئٹہ میں منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عید غدیر امت مسلمہ کی سب سے بڑی عید ہے جس دن حضرت سید الانبیاء محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے حکم خدا سے حضرت امام علی ابن ابی طالب علیہ السلام کی ولایت و امامت کا اعلان کیا۔
-
قرآن نے امیر المؤمنین علی (ع) کا ایک عظیم المرتبت انسان کے عنوان سے تعارف کروایا ہے، آیت اللہ بوشہری
حوزہ/ امام جمعہ قم نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ قرآن مجید کی متعدد آیات میں امام علی (ع) کا ایک عظیم المرتبت انسان کے عنوان سے تعارف ہوا ہے، کہا کہ اگر جہاد، فقہ، توحید اور تفسیر کی بات کی جائے تو وہ انسان علی علیہ السّلام کے علاوہ کوئی نہیں ہو سکتا۔
-
خطبۂ غدیر، اسلامی اور عالمی ایک جامع منشور ہے، حجت الاسلام مہدوی
حوزہ/ ہندوستان میں رہبرِ انقلاب کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدی مہدوی پور نے واقعہ غدیر کا عاشورا اور عصر ظہور سے رابطہ کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا کہ غدیر میں اہل بیت (ع) کی ولایت کا اعلان ہوا، عاشورا کے دن سید الشہداء کے خون سے ثابت اور عصر ظہور میں آئمہ کرام (ع) کی ولایت عملی ہوگی۔
-
حجت الاسلام والمسلمین مؤمنی:
کیا پیغمبرِ اِسلام (ص) اپنے بعد خلیفہ مقرر کئے بغیر رحلت فرما گئے؟
حوزہ/ خطیبِ حرم حضرت فاطمه معصومه (س) نے قرآنی آیات کی روشنی میں، کچھ لوگوں کے رسول اللّٰہ (ص) کی جانب سے خلیفہ کو مقرر نہ کرنے کے دعوے کو قرآنی دستور کا مخالف عمل قرار دیا اور کہا کہ رسول اللّٰہ (ص) کی رحلت کے بعد، آنحضرت کا امت کو خلیفہ کے بغیر چھوڑ کر جانے کا دعویٰ من گھڑت دعویٰ ہے اور یہ پیغمبر کی سیرتِ طیبہ اور عقل کے ساتھ سازگار نہیں ہے۔
-
حجۃ الاسلام والمسلمین حیدری کاشانی:
خطبۂ غدیر کے مخاطب دنیا بھر کے انسان ہیں
حوزہ / حرم حضرت فاطمہ معصومہ سلام اللہ علیہا کے خطیب نے کہا: خطبہ غدیر دنیا کا سیاسی ترین خطبہ ہے کیونکہ امت کی رہنمائی اور انسانی معاشروں میں حاکمیت کا حق اسی خطبہ میں بارہ اماموں کے سپرد کیا گیا ہے۔
-
لفظ مولا اولویت اور حاکمیت کے معنی میں ہی استعمال ہوا ہے
حوزہ/ کتب تاریخ کا مطالعہ کرنے سے یہ بات عیان ہوجاتی ہے خلفا کے زمانے میں مولی اور ولایت کا کلمہ حاکم اور حاکمیت کے معنی استعمال ہوا کرتا تھا۔
-
غدیر سے بے توجہی یزید کے حاکم بننے کا باعث بنی، آیت اللہ جنّتی
حوزہ / ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سیکرٹری نے کہا: اسلامی معاشرے میں خطبہ غدیر کی جانب توجہ نہ دینے کی وجہ سے جو انحرافات پیدا ہوئے وہ باعث بنے کہ یزید جیسا شخص اسلامی حکمران بن جائے۔