حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مجلسِ علمائے مکتب اہل بیتؑ بلوچستان کی مجلس عاملہ کے پہلے اجلاس کا انعقاد بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں ہوا، جس میں عید غدیر خم کو شایان شان طریقے سے منانے کے لئے لائحہ عمل اور تبلیغی سرگرمیوں کو حتمی شکل دی گئی۔
علامہ ڈاکٹر محمد موسیٰ حسینی کی زیر صدارت منعقدہ اجلاس میں مجلس علماء مکتب اہلبیت پاکستان کے مرکزی صدر سید حسنین عباس گردیزی، مجلس نظارت کے رکن علامہ سید ہاشم موسوی، مجلس وحدت المسلمین کے مرکزی سیکرٹری تنظیم سازی علامہ مقصود علی ڈومکی نے شرکت کی۔
مجلسِ وحدت المسلمین صوبہ بلوچستان کے صدر مولانا ظفر حسین شمسی، مولانا ذاکر حسین درانی، مولانا سہیل اکبر شیرازی اور حجت الاسلام مولانا شیخ ولایت حسین جعفری سمیت صوبائی دارالحکومت کوئٹہ کے علمائے کرام اور اندرون بلوچستان کے مختلف اضلاع کے نمائندگان نے نیز اجلاس میں شرکت کی۔
اجلاس میں مجلسِ علمائے مکتب اہلبیت پاکستان کے صوبۂ بلوچستان کی صوبائی کابینہ کی منظوری بھی دی گئی۔