۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
وفاق المدارس الشیعہ پاکستان

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے مارچ میں منعقد ہونے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے 3 تا 7 مارچ تک جاری رہنے والے امتحانات کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے۔

قرآن، تفسیر، حدیث، تاریخ، اخلاق،فقہ، عقائد،تجوید و قرات،حفظ قرآن کے سبجٹس اور پیش نمازی کے امتحانات لئے گئے تھے۔

تفصیلات کچھ یوں ہیں: وفاق المدارس الشیعہ پاکستان نے سالانہ امتحانات کے نتائج کا اعلان کردیا ہے۔

امتحانات میں کامیابی کا تناسب 82 فیصد رہا۔

تمام امیدواروں کو نتائج بھجوا دیئے گئے ہیں۔

وفاق المدارس الشیعہ کی ویب سائٹ سے بھی نتائج معلوم کئے جاسکتے ہیں۔

واضح رہے کہ یہ امتحانات 3 تا 7 مارچ تک جاری رہے۔ ملک بھر میں قائم 106 امتحانی مراکز میں شہادة الثانویہ العامہ (میٹرک)،الثانویة الخاصہ( ایف اے)،الشہادة العالیہ (بی اے) اور الشہادة العالمیہ (ایم اے) کے امتحانات میں قرآن، تفسیر،حدیث،تاریخ،اخلاق، صرف،ادب، اخلاق ،فقہ، عقائد،اصول الفقہ،صرف، نحو،عربی ادب،سماجیات،، منطق، تاریخ،فلسفہ، تجوید و قرات،حفظ قرآن، پیش نمازی اور زبانی امتحانات لئے گئے تھے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .