۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
علامہ مرید نقوی

حوزہ/ وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر حجت الاسلام مولانا مرید نقوی نے جامع علی مسجد میں خطبۂ جمعہ اسلام میں حرام اور حلال کی اہمیت بیان کرتے ہوئے کہا کہ جوان محرمات اور واجبات کی ادائیگی میں کوتاہی نہیں کرے تو کامیابی مقدر ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے نائب صدر علامہ سید مرید حسین نقوی نے جامع علی مسجد جامعة المنتظر ماڈل ٹاؤن میں خطبۂ جمعہ دیتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے عورت کو بڑی عظمت سے نوازا ہے۔ عورت کو کبھی حقیر مت سمجھو، کیونکہ عورتوں کی گود میں انبیاء، آئمہ اور علماء پرورش پاتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر کوئی نوجوان محرمات سے بچ جائے اور واجبات کو ادا کرے تو کوئی کام ایسا نہیں جو نہیں ہو سکتا ہو۔

انہوں نے کہا کہ قرآن مجید اللہ سبحانہ و تعالیٰ کی نازل کردہ کتاب ہے، باقی جتنی بھی کتابیں لکھی گئی ہیں، وہ لوگوں کی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ سورۂ الحمد میں اللہ تعالیٰ نے اپنے خاص بندوں کا ذکر کیا ہے، پھر ایک رحمت مؤمنین اور دوسری عمومی رحمت کا ذکر ہے جو مسلم اور غیر مسلم دونوں کے لیے ہے۔

علامہ مرید نقوی نے کہا ہے کہ اللہ تعالیٰ ہماری معرفت کے مطابق ہمیں رزق عطا کرتا ہے، جیسی ہماری معرفت ہوگی ویسے ہی وہ ہمیں رزق دیتا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آیت اللہ فاضل لنکرانی فرماتے ہیں: مذہب شیعہ کی حقانیت کے لئے یہی دلیل کافی ہے کہ ہم جن ہستیوں کو مانتے ہیں وہ کسی کے شاگرد نہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .