۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سابق وفاقی وزیر تعلیم پاکستان جناب منیر گیلانی نے آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی سے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات اور مولانا باقر نقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ/ سابق وفاقی وزیر تعلیم پاکستان جناب منیر گیلانی نے آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی سے جامعہ المنتظر لاہور میں ملاقات اور مولانا باقر نقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستانی سابق وفاقی وزیر تعلیم اور اسلامک ڈیموکریٹک فرنٹ کے سربراہ سید منیر حسین گیلانی نے وفاق المدارس الشیعہ پاکستان کے صدر آیت اللہ حافظ ریاض حسین نجفی سے حوزہ علمیہ جامعہ المنتظر ماڈل ٹاون میں ملاقات اور انہیں ان کے بہنوئی مولانا باقر حسین نقوی کے انتقال پر تعزیت پیش کی۔

پاکستانی سابق وزیر تعلیم نے مرحوم مولانا باقر نقوی کے ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی بھی کی۔

مولانا باقر حسین نقوی علامہ صفدر حسین نجفی کے بھائی تھے، جن کا حالیہ دنوں علی پور میں انتقال ہوا تھا۔

آیت اللہ سید حافظ ریاض حسین نجفی اور جناب منیر گیلانی نے شیخ الجامعہ علامہ اختر عباس، محسن ملت علامہ صفدر حسین نجفی کی خدمات کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ بزرگ علماء کی محنتوں کی وجہ آج پاکستان بھر میں مدارس دینیہ کا مضبوط نیٹ ورک موجود ہے، جس کی وجہ سے جہالت کے بادل چھٹ رہے ہیں اور لوگ قرآن مجید، اسلامی تعلیمات اور سیرت محمد و آل محمد علیہم السلام کی طرف متوجہ ہو رہے ہیں۔

سابق وزیر تعلیم جناب منیر گیلانی نے کہا کہ مدارس دینیہ میں جدید تعلیم اور حفظ قرآن پر توجہ قابلِ تعریف ہے، لہٰذا ان نعمتوں کو جاری رکھا جانا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .