منگل 11 جون 2024 - 14:21
امام رضا (ع) کی زیارت کیلئے سب سے زیادہ زائرین کس ملک سے جاتے ہیں؟

حوزہ/ حرم امام رضا (ع) کے ادارہ برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ نے ادارۂ ہذا کی پالیسی اور حکمت عملی پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا ہے کہ ہمارے پاس سہولیات محدود ہیں اور توقعات زیادہ ہیں، لہٰذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، افغانستان کے علمائے کرام اور ممتاز قرآنی شخصیات سے ملاقات میں حرم امام رضا (ع) کے ادارہ برائے بین الاقوامی امور کے سربراہ حجت الاسلام والمسلمین مصطفیٰ فقیہ اسفند یاری نے ادارۂ ہذا کی اہم ترین پالیسیوں اور حکمت عملیوں پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ ہماری ایک اہم زمہ داری یہ ہے کہ اہلبیت(ع) کے چاہنے والوں کی خدمت کریں اور ان کے لئے زیارت کو آسان بنائیں۔ ہمارے پاس سہولیات محدود ہیں اور توقعات زیادہ ہیں، لہٰذا ہم سب کو مل کر کام کرنا ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ میری ذاتی رائے یہ ہے کہ مخیر حضرات کے تعاون سے فنڈ بینک اور فلاحی ادارے بنائے جائیں، تاکہ دنیا بھر کے محبان اہلبیت(ع) کے لئے زیارت کو آسان بنانے کے ساتھ ان کے لئے زیارت کی سہولیات فراہم کر سکیں۔

انہوں نے بتایا کہ گزشتہ سال وزارتِ خارجہ کے تعاون سے امام رضا (ع) قومی ورکنگ گروپ تشکیل دیا گیا جس میں بین الاقوامی سطح کے زائرین کے مسائل حل کرنے پر زور دیا گیا، رواں سال اسی گروپ کی دوسری نشست آستانہ قدس رضوی کی میزبانی میں منعقد کی گئی۔

حجت الاسلام فقیہ اسفندیاری نے بتایا کہ اس وقت حرم امام رضا(ع) کے سب سے زیادہ زائرین پاکستان سے ہیں جو کہ اقتصادی لحاظ سے کم آمدنی والے ہیں اس لئے چند ایک تجاویز پیش کی گیں، تاکہ پاکستانی زائرین کم سے کم اخراجات کے ساتھ امام رضا(ع) اور حضرت معصومہ(س) کی زیارت سے مشرف ہو سکیں۔

انہوں نے کہا کہ افغانستان کے ممتاز طلباء و طالبات علوم اسلامی رضوی اور امام رضا(ع) یونیورسٹیوں کی اسکالر شپ سے مستفید ہو سکتے ہیں۔

صوبۂ خراسان کے ادارہ برائے ثقافت و مواصلات اسلامی کے سربراہ حجت الاسلام باقری نے بھی ملاقات کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم اپنے دوست اور پڑوسی ملک افغانستان کے ساتھ قربت اور دوستی کو محسوس کرتے ہیں اور یہی احساس تمام غیر ملکی اور محبّان اہلبیت (ع) افراد کے لئے دل میں رکھتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ سورۂ مریم کی آیت نمبر۹۶ الہیٰ سنت کو بیان کر رہی ہے اور خداوند متعال ہمیں ایک ایسا راستہ دکھاتا ہے جس کے نتیجے میں لوگوں میں مقبولیت حاصل ہوتی ہے۔

حجت الاسلام باقری نے کہا کہ حضرت امام خمینی(رح) کو جیل میں ڈالا گیا اور جلا وطن کیا گیا، لیکن خدا نے ان کی محبت کو لوگوں کے دلوں میں ڈال دیا۔ شہید سلیمانی بھی ایسے ہی ہیں خداوند متعال نے شہید سلیمانی کے پرچم کو پوری دنیا میں بلند کیا اور یہی خدا کی سنت اور روش ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .