۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
حجۃ الاسلام مہدی مہدوی پور

حوزہ/ ہندوستان میں تعینات رہبر معظم انقلاب اسلامی کے نمائندے نے بتایا کہ ہر سال ہندوستان سے ڈیڑھ لاکھ زائرین حضرت امام علی رضا علیہ السلام کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،حجۃ الاسلام و المسلمین آقای مہدی مہدوی پور نے آستان نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ چارکروڑ ہندوستانی شیعہ مشہد مقدس کا سفر کرنے اور زیارت امام رضا(ع) سے مشرف ہونے کی ہر وقت خواہش رکھتے ہیں ۔

حجۃ الاسلام و المسلمین مہدی مہدوی پور نے ہندوستان کے مسلمانوں کے علم و دانش میں بہتری کی ضرورت کو ناگزیر قرار دیتے ہوئے تجویز پیش کی کہ ہندوستان کے مختلف شہروں میں ہر سال امام رضا(ع) شناسی سے متعلق نشستیں اور اجلاس منعقد کئے جانے چاہئيں ۔

انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں حضرات معصومین علیہم السلام کی نسبت بہت زیادہ عقیدت و محبت پائی جاتی ہے ،برصغیر کے شیعہ خدا کے آخری پیغمبر(ص) کی تعلیمات سے مستفید ہونے کے لئے تڑپتے ہیں۔

ہندوستان میں نمائندہ ولی فقیہ مہدوی پور نے ہندوستانی شیعوں کی صورتحال کو بہتر قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہندوستان کے وسیع وعریض خطے پر 20 ہزار مساجد میں اہل تشیع اپنی عبادات اور مذہبی فرائض انجام دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اس ملک میں 860 امام جمعہ دینی و مذہبی تعلیمات کے فروغ میں کوشاں ہیں اور ہندوستان کے شیعوں کی خدمت کر رہے ہیں۔

آقای مہدی مہدوی پور نے مزید یہ بتایا کہ ہندوستان میں 45 ہزار رجسٹرڈ حسینیہ اور امام باڑے موجود ہیں جن میں عاشورا اورچہلم امام حسین علیہ السلام کے موقع پر عظیم الشان اجتماعات اور مجالس و عزادار کا انعقاد کیا جاتا ہے۔

انہوں نے ہندوستان کے اہلسنت مسلمانوں کی تعداد20 کروڑ بتاتے ہوئے کہا کہ اس ملک میں مسلمانوں کے درمیان محبت و بھائی چارے کا جذبہ مثالی ہے ۔

جناب مہدوی پور نے ہندوستانی شیعوں کے افکار پر انقلاب اسلامی کے اثرات کو مؤثر قرار دیتے ہوئے کہا کہ سالانہ ڈیڑھ کروڑ ہندوستانی شیعہ مشہد مقدس کا سفر کرتے ہیں اور امام رضا(ع) کی زیارت سے مشرف ہوتے ہیں ۔

انہوں نے بتایا کہ حرم امام رضا(ع) کے پرچم کو ہندوستان میں لانا ایک روحانی و معنوی رسم ہے جو ہر سال ہندوستان میں خاص عقیدت کے ساتھ منائی جاتی ہے اور لوگ فرزند رسول(ص) سے اپنی اپنی محبت و عقیدت کا اظہار کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .