پیر 13 جنوری 2025 - 19:02
ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے کی جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے سے ملاقات

حوزہ/ ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین حسینی سے ملاقات کی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ہندوستان میں ولی فقیہ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے ہندوستان میں جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے حجت الاسلام والمسلمین حسینی سے ملاقات کی۔

اس ملاقات کے دوران حجت الاسلام والمسلمین مہدوی پور نے حجت الاسلام والمسلمین حسینی کو جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے کے طور پر تقرری پر مبارکباد پیش کی۔ انہوں نے ہندوستان میں علوم دینیہ کے فروغ، قرآنی تحریک کی ترویج، مختصر مدتی اور آن لائن تعلیمات کو مزید مضبوط کرنے پر زور دیا۔

اس موقع پر جامعۃ المصطفیٰ کے نمائندے نے بھی امید ظاہر کی کہ ولی فقیہ کے دفتر کی معاونت اور حمایت سے ہندوستان میں تمام علمی و تعلیمی صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے مختلف اہداف کو مؤثر انداز میں حاصل کیا جائے گا۔ انہوں نے علماء کی تربیت کے لیے مزید عملی اقدامات اٹھانے کے عزم کا بھی اظہار کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha