۶ تیر ۱۴۰۳ |۱۹ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 26, 2024
لکھنؤ

حوزہ/ مدرسہ جامعہ التبلیغ لکهنؤ میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے جناب علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب قبلہ کی آمد پر ایک علمی نشست کا انعقاد ہوا، جس کی صدارت امیر العلماء حضرت آیۃ اللہ حمید الحسن صاحب قبلہ صدارت میں منعقد نے فرمائی۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، نشست علمی کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حوزہ علمیہ کے استاذ حجتہ الاسلام جناب مولانا محمد ابراہیم صاحب نے کیا، تلاوت کلام پاک کے بعد علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کی خدمت میں مدرسہ کے سربراہ حجتہ الاسلام جناب مولانا مرزا جعفر عباس صاحب قبلہ نے شال پیش کی، جبکہ ایمس اسکول کے پرنسپل جناب ڈاکٹر ثروت تقی صاحب نے علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کی خدمت کتابیں پیش کیں۔

حوزہ علمیہ جامعہ التبلیغ لکھنؤ میں علامہ شہنشاہ نقوی کی آمد؛ آیت اللہ حمید الحسن کی صدارت میں علمی نشست کا اہتمام

لکھنؤ میں حضرت آیۃ اللہ سیستانی صاحب کے وکیل حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید محمد غروی صاحب نے بھی علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب کی خدمت میں ایوارڈ اور کتب پیش کیں، اس کے بعد علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کی گل پوشی بدست مولانا مرزا جعفر عباس صاحب مولانا مرزا اعجاز اطہر صاحب، جناب مولانا مرزا رضا عباس صاحب، جناب مولانا ڈاکٹر یعسوب عباس صاحب و حوزہ علمیہ کے دیگر اساتذہ ہوئی۔

مکمل تصاویر دیکھیں:

علامہ شہنشاہ نقوی کی ہندوستان آمد پر علمی نشست کا اہتمام

استقبالیہ تقریر مدرسہ کے پرنسپل جناب مولانا مرزا رضا عباس صاحب نے فرمائی۔مولانا موصوف نے علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کی آمد پر انکا شکریہ ادا کرتے ھوۓ علامہ کو صدی کا ایک کامیاب اور با اثر مبلغ بتایا اور کہا کہ آج علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کی حق بیاں تقریروں کے ذریعے ہزاروں اھل سنت والجماعت مسلک سے تعلق رکھنے والے حضرات مذھب حق مذھب تشیع کو قبول کر رہے ہیں۔ سربراہ حوزۂ علمیه جامعۃ التبلیغ حجتہ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا مرزا جعفر عباس صاحب نے اس موقع پرتقریر فرمائی۔

حوزہ علمیہ جامعہ التبلیغ لکھنؤ میں علامہ شہنشاہ نقوی کی آمد؛ آیت اللہ حمید الحسن کی صدارت میں علمی نشست کا اہتمام

مولانا موصوف نے پاکستان سے آئے مہمان علامہ شہنشاہ نقوی صاحب کی خدمت میں حوزہ علمیہ جامعة التبلیغ کی تاریخ و خدمات بیان کیں اور بانئ حوزہ علمیہ سرکار فخر العلماء حجتہ الاسلام والمسلمین جناب مولانا مرزا محمد عالم صاحب طاب ثراہ کی خدمات پر روشنی ڈالی۔

صدر محترم امیر العلماء حضرت آیۃ اللہ سید حمید الحسن صاحب قبلہ نے بصیرت افروز تقریر فرمائی کلیدی تقریر مھمان خصوصی حضرت علامہ شہنشاہ حسین نقوی صاحب قبلہ نے فرمائی علامہ نے فرمایا کہ تعلیم ، تدریس ، تعلم اور منبر و محراب پر زور دینا چاہیے کہ اگر آج مبلغین کو صحیح معنوں میں تبلیغ دین اور معارف اھلبیت علیھم السّلام لوگوں تک پہنچانا ھے تو ان پانچ چیزوں پر مبلغین کرام کو محنت کرنا پڑتے گی اور زور دینا ھوگا۔

حوزہ علمیہ جامعہ التبلیغ لکھنؤ میں علامہ شہنشاہ نقوی کی آمد؛ آیت اللہ حمید الحسن کی صدارت میں علمی نشست کا اہتمام

آخر میں سربراہ حوزۂ علمیه مولانا مرزا جعفر عباس صاحب نے شرکت کرنے والے تمام علمائے کرام طلاب علوم دینیہ اور مومنین شکریہ ادا کیا۔ علمی نشست کی نظامت کے فرائض جناب ڈاکٹر ثروت تقی صاحب نے ادا کئے۔

اس علمی نشست میں کثیر تعداد میں علمائے کرام، طلاب کرام اور شہر کے معززین نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .