۴ تیر ۱۴۰۳ |۱۷ ذیحجهٔ ۱۴۴۵ | Jun 24, 2024
حج 2024 : ہندوستانی حجاج کی ممبئی،احمد آباد،کالی کٹ، چنئی سے 9 جون کو مکہ مکرمہ کے لیے آخری فلائٹس روانہ ہو گیں

حوزہ/ ہندوستان سے حجاج کی آخری فلائٹ 10 جون کو کننور سے روانہ ہوگی

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،نئی دہلی/ حج 2024 کے لیے ہندوستانی حجاج کی روانگی بالکل آخری مرحلے میں ہے۔ ممبئی،احمد آباد،کالی کٹ، چنئی سے 9 جون کو آخری فلائٹس روانہ ہوں گی۔ جبکہ

ہندوستان سے آخری پرواز 10 جون کو 361 حجاج کو مکہ مکرمہ کے لیے روانہ ہوگی۔ واضح رہے کہ ہندوستانی حجاج کی پہلی فلائٹ 8 مئی حیدر آباد سے روانہ ہوئی تھی۔ اس طرح 34 دنوں میں 456 پروازوں سے 1,35,000 سے زائد ہندوستانی حجاج سعودی عرب کے مقدس شہر مکہ معظمہ پہنچ چکے ہیں۔ جنکی رہنمائی اور خدمت کے لیے ہندوستانی وزارت اقلیتی امور اور حج کمیٹی آف انڈیا کے زریعے بھیجے گئے ڈاکٹرس، پیرا میڈیکل اسٹاف، کوڈینیٹر، اسسٹینٹ حج آفیسر، حج اسسٹینٹ اور خادم الحجاج پر مشتمل 1223 افراد موجود ہیں۔ اس کے علاوہ ہندوستانی سفارت خانے اور قونصل جنرل آف انڈیا کے آفسران اور اسٹاف بھی موجود ہے جو چوبیس گھنٹے حجاج کی خدمت میں مصروف ہیں۔ حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او، اور

وزارتِ اقلیتی امور میں ڈائریکٹر ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی آئی آر ایس جو اس وقت تمام امبارکیشن پوائنٹس کی کارگردگی پر باریک بینی سے نگرانی کر رہے ہیں نے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا نے حج 2024 کو سہولیات اور آسانیوں سے پُر بنانے کے لیے ہر سطح پر قبل از وقت کوشش کی ہے۔ جس کا نتیجہ ہے پورے سفرِ حج میں ہندوستان سے لیکر سعودی عرب تک ایک دو ناگہانی حادثات کو چھوڑ کر کسی بھی حاجی کو کوئی دقت پیش نہیں آئی ہے ۔ ڈاکٹر آفاقی نے کہا حاجیوں کا اطمینان اور سکون گواہ ہے حج 2024 ایک مثالی حج ہے۔

حج 2024 کا سب سے بڑا امبارکیشن پوائنٹ ممبئی رہا جہاں سے مہاراشٹر ا کے علاوہ دیگر ریاستوں کے تقریباً 33000 حجاج روانہ ہوئے جنھیں اُن کی ریاستوں کے اعتبار سے متحدہ طور پر بھیجا گیا۔ *اس امبارکیشن کی خصوصی قیادت و نگرانی حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی آر ایس اور ڈپٹی سی، ای، او نظیم احمد، آئی، او، ایف نے ممبئی حج ہاوس اور ممبئی ائیر پورٹ پر موجود رہ کر کی۔* یہاں حج کمیٹی آف انڈیا کے تقریباً 200 افسران اور اسٹاف کے ساتھ رضا تنظیموں کے 150 رضا کاروں نے حج ہاوس سے ایئر پورٹ تک فلائٹ بکنگ، ٹکٹ پاسپورٹ کی ٹقسیم کاری، حجاج کو حج ہاوس میں ٹھہرانے ، سامان ٹرک میں چڑھانے ، اتارنے ، حجاج کو بسوں میں چڑھانے اور دیگر خدمات میں ہمہ وقت مصروف ہیں۔

امسال حجاج کے قیام کے لیے حج ہاوس کے ساتھ ساتھ تامل ناڈو حج ہاوس، کرناٹک حج ہاوس، مسلم مسافر خانہ اور انجمن میں تمام تر لازمی سہولیات کے ساتھ قیام کا بندوبست کیا گیا جہاں تقریباً 20 سے 22 ہزار حجاج نے قیام کیا۔ وہیں 300 بس اور 120 ٹرک ٹرپ کے زریعے حجاج اور اُن کے سامان کو ائیر پورٹ پہنچایا گیا۔ واضح رہے ممبئی ائیر پورٹ پر 54 اسٹاف ممبران اور 45 رضاکاران کا ائیر پورٹ پاس بنوائے گئے ہیں جو ہر فلائٹ پر دلجوئی اور دلچسپی کے ساتھ حجاج کی خدمت کے لیے موجود رہتے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سی، ای، او ڈاکٹر لیاقت علی آفاقی۔ آئی ، آر، ایس نے ممبئی کے ساتھ گوہاٹی، لکھنئو اور دہلی کے حج کمیپ و دفاتر اور ائیر پورٹ پر تمام امورِ حج کا جائزہ لیا اور حجاج کو دعائیہ کلمات کے ساتھ ہری جھنڈی دیکھا کر رخصت کیا۔ وزارتِ اقلیتی امور، حکومتِ ہند میں جوائنٹ سیکرٹری سی، پی ایس، بخشی بھی پوری دلچسپی کے ساتھ امور حج پر نگاہ بنائے رہے۔ آپ نے سری نگر پہنچ کر حاجیوں کو خوبصورت تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا۔

حج 2024 میں گزشتہ سالوں کی مقابلے حجاج کو فلائٹ بکنگ میں سہولت فراہم کی گئی جن حجاج نے آن لائن بکنگ کی ہے وہ فلائٹ سے چھ گھنٹے قبل ائیر پورٹ سے ہی پاسپورٹ حاصل کر سکتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .