حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،ممبئی/ خادِمُ الحجاج ممبئی (شیعہ) کی جانب سے ایرانی قونصل جنرل، ڈاکٹر داوود رضائی اسکندری کو ان کی خدمات کے اعتراف میں الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس موقع پر، ادارے کی جانب سے ایک خصوصی شکریہ نامہ اور ایک یادگاری شیلڈ پیش کی گئی۔
اس تقریب میں ڈاکٹر داوود رضائی اسکندری کی قیادت میں ایرانی قونصلیٹ کی جانب سے کئے گئے کاموں کو سراہا گیا، جن میں ثقافتی تبادلوں، اقتصادی شراکت داریوں، اور خاص طور پر زیارت کے ویزوں کے مسائل کو حل کرنے میں اہم کردار ادا کیا گیا ہے۔
خادِمُ الحجاج ممبئی نے ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، سفارتی کوششوں اور شیعہ کمیونٹی کے لئے ان کی مخلصانہ خدمات کی تعریف کی۔تقریب کے دوران، ادارے کے صدر محمد تقی گھوگھائی، نائب صدر انور کھتاؤ، اور سیکرٹری ذوالفقار غلام عباس امیری نے قونصل جنرل کو ان کی خدمات کے لیے شکریہ ادا کیا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
آخر میں خادِمُ الحجاج ممبئی نے ڈاکٹر داوود رضائی اسکندری کی ہندوستان کے عوام اور بالخصوص شیعہ کمیونٹی کے لئے پیش کی گئی خدمات کے اعتراف میں کہا کہ آپ کی یہ بے لوث خدمات مستقبل میں بھی دونوں ممالک کے تعلقات کو مثبت طور پر متاثر کرے گا۔ آپ کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، اور ممبئی کی شیعہ کمیونٹی ان کی خدمات کے لئے ان کی مشکور ہے۔