۲۸ شهریور ۱۴۰۳ |۱۴ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 18, 2024
حج

حوزہ/ حج اسلام میں وہ منفرد اور ممتاز الٰہی و عبادی عمل ہے جو تمام عبادتوں کا خلاصہ  و مجموعہ ہے ۔ غور کیجئے! نماز اس میں شامل ہے، روزہ اس میں شامل ہے زکوٰۃ و خمس اس میں شامل ہیں جہاد بالمال و جہاد بالنفس  وغیرہ اس میں شامل ہیں، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اس میں شامل ہیں، تولا وتبرا اس میں شامل ہیں، حقوق اللہ و حقوق العباد بلکہ حقوق الحیوانات بھی اس میں شامل ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی| حج اسلام میں وہ منفرد اور ممتاز الٰہی و عبادی عمل ہے جو تمام عبادتوں کا خلاصہ و مجموعہ ہے ۔ غور کیجئے! نماز اس میں شامل ہے، روزہ اس میں شامل ہے زکوٰۃ و خمس اس میں شامل ہیں جہاد بالمال و جہاد بالنفس وغیرہ اس میں شامل ہیں، امر بالمعروف و نہی عن المنکر اس میں شامل ہیں، تولا وتبرا اس میں شامل ہیں، حقوق اللہ و حقوق العباد بلکہ حقوق الحیوانات بھی اس میں شامل ہیں۔

حج اسلام میں ایک ایسا انقلابی تحریک کا سرچشمہ ہے کہ جب تک یہ جاری و ساری ہے اہل اسلام بلکہ اہل عالم زندہ اور باقی ہیں۔سورہ مائڈہ کی آیت نمبر 97 میں ارشاد خداوندی ’’اللہ نے خانہ کعبہ کو لوگوں کے لئے قیام کی جگہ قرار دیا ہے‘‘۔یعنی کعبہ کے خاتمہ سے لوگوں کا خاتمہ ہو جائے گا۔

حج اسلام میں تمام عبادات کا خلاصہ و مجموعہ ہے، یوم عرفہ یومِ دعا ہے

حج تمتع کے واجبات میں دوسرا واجب وقوف عرفات ہے۔ جسے قربۃ الی اللہ اور خلوص نیت سے انجام دینا چاہیے۔ وقوف عرفات سے مراد یہ ہے کہ حاجی عرفات میں موجود ہو اس سے فرق نہیں پڑتا کہ سواری کی حالت میں ہو پیادہ، متحرک ہو یا حالت سکون میں ۔
رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا ہے:اللہ تعالیٰ اہل عرفات کو دیکھ کر ان کے ذریعہ فرشتوں پر مباہات کرتا ہے اور کہتا ہے : میرے بندوں کو دیکھو الجھے ہوئے غبار آلود بالوں کے ساتھ میرے پاس آئے ہیں‘‘ (مجموعة ورام،ج۱، ص۵۶۔)
مولا علی علیہ السلام کا ارشاد ہے:’’ بعض گناہ ایسے ہیں جو صرف عرفات میں ہی بخشے جاتے ہیں۔ (دعائم الاسلام،ج۱،ص۲۹۴)
امام جعفر صادق علیہ کا ارشاد ہے’’جتنا دل چاہے اپنے لئے دعاء کرو اور دعاء و مناجات کے سلسلہ میں کوشش کرو، کیونکہ یوم عرفہ حاجت طلب کرنے اور دعا مانگنے کا دن ہے. (الکافی:ج ۴، ص۴۶۴)

حج اسلام میں تمام عبادات کا خلاصہ و مجموعہ ہے، یوم عرفہ یومِ دعا ہے

اللہ کا شکر ہے کہ جہاں دنیا سے گئے ہوئے لاکھوں حجاج کرام میدان عرفات میں خیمہ زن تھے وہاں انڈیا سے بھی حج کمیٹی آف انڈیا اور پرائیویٹ ٹوز کے ذریعہ سے گئے ہوئے ہزاروں عازمین حج نے میدان عرفات میں حج کا دوسرا بڑا رکن ادا کیا۔ خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی کی نگرانی میں 9؍ذی الحجہ کو حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ سے گئے ہوئے شیعہ عازمیں حج نے میدان عرفات میں بہت آرام و سکون کے ساتھ وقوف عرفہ ادا کیا اور اس طرح حج کا ایک رکن اعظم ادا ہوا۔ لکھنؤ اور دہلی سے تشریف لے گئے۔ عازمین حج نے میدان عرفات حجۃ الاسلام مولانا سید رضی حیدر رضوی وائس پرنسپل جامعہ انوار العلوم الہ آباد،حجۃ الاسلام مولانا سید میثم زیدی سرفراز گنج لکھنؤ ،مولانا سید کلیم اصغر صدر شعبہ اردو و فارسی دہلی یونیورسٹی کی اقتداء و رہنمائی میں اعمال عرفہ وغیرہ انجام دئے گئے۔اور اب مشعر الحرام مذدلفہ اور منیٰ کی جانب کوچ کررہے ہیں۔

حج اسلام میں تمام عبادات کا خلاصہ و مجموعہ ہے، یوم عرفہ یومِ دعا ہے

حجۃ الاسلام مولانا سید محمود حسن رضوی چیف ایڈیٹر حوزہ نیوز ایجنسی شعبہ اردو کے مطابق حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعے گئے ہوئے خادم الحجاج ممبئی شیعہ گروپ میں بھی تمام مناسک حج پر سکون اور اطمینان بخش طریقے سے انجام پارہے ہیں۔

آخر میں الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے حاجی شیخ سعید حسین جو تنظیم حیدری کے تحت لکھنؤ میں ہر سال حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کرتے ہیں اور ممبئی میں ذوالفقار غلام عباس امیری، جناب انور کھٹاؤ، تقی گھوگھائی ’’خادم الحجاج ممبئی شیعہ گروپ ‘‘کے تحت حج تربیتی کیمپ کا اہتمام کئے ہیں ان کو چاہیئے کہ جب حج کے فارم بھرنے شروع ہوں اسی وقت سے شیعہ عازمین حج کو متوجہ کرتے رہیں کہ ’’میقات‘‘کے
خانہ میں ’’مسجد شجرہ یا ذوالحلیفہ ‘‘ کے بجائے ’’ جحفہ ‘‘ ضرور لکھیں تاکہ شیعہ گروپس کی تشکیل میں زیادہ دقت نہ ہو۔
الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے محترم الحاج یونس اعظمی صاحب کا بھی شکریہ ادا کیا جو مسلسل Indain Hajj Mission Media Cell کی طرف سے روزانہ تازہ خبریں نشر کرتے ہیں۔اور عازمین حج کو ضروری ہدایات و معلومات فراہم کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .