جمعرات 5 جون 2025 - 03:00
حدیث روز | میدان عرفات میں ناامیدی کا انجام

حوزہ/ پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ایک روایت میں میدان عرفات سے ناامید لوٹنے والے کو گنہگار ترین شخص کے طور پر تعارف کرایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کے مطابق، مندرجہ ذیل روایت کتاب "بحار الانوار" سے نقل کی گئی ہے۔ اس روایت کا متن اس طرح ہے:

قال رسول اللہ صلی اللہ عليه وآله:

أعظَمُ أهلِ عَرَفاتٍ جُرماً مِنِ انصَرَفَ وهُوَ یَظُنُّ أنَّهُ لَن یُغفَرَ لَهُ

پیغمبر اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا:

عرفات کے میدان میں سب سے بڑا گناہگار وہ ہے جو وہاں سے اس حال میں واپس لوٹے کہ یہ گمان کر رہا ہو کہ (شاید) اسے بخشا نہیں جائے گا۔

بحارالانوار، ج 99، ص 248

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha