۲۱ آذر ۱۴۰۳ |۹ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 11, 2024
حج ۲۰۲۵ء ہندوستان

حوزہ/ حج ۲۰۲۵ء کے لئے حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے عازمین حج کے فارم بھرنے کا کام شروع ہوچکا ہے لہٰذا جو دینی برادرا ن و خواہران حج ۲۰۲۵ء کے لئے عزم ِحج رکھتے ہیں وہ آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،خادم الحجاج لحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے اطلاع دیتے ہوئے کہا کہ نہایت فرحت بخش و بہجت آمیز اطلاع عمومی جملہ بر اداران اسلامی کے لئے ہے کہ حج ۲۰۲۵ء کے لئے حج کمیٹی آف اندیا کی جانب سے عازمین حج کے فارم بھرنے کا کام شروع ہوچکا ہے لہٰذا جو دینی برادرا ن و خواہران حج ۲۰۲۵ء کے لئے عزم ِحج رکھتے ہیں وہ آن لائن فارم بھر سکتے ہیں۔

اسی کے ساتھ گزارش خصوصی ہے جملہ برادران ایمانی کے لئے کہ جو مومنین و مومنات حج ۲۰۲۵ء کے لئے حج میں جانے کا ارادہ رکھتے ہیں وہ فارم بھرنے کے وقت میقات کے خانہ میں’’ جحفہ‘‘ میقات پر ہاں (yes) کا نشان بنائیں۔اس سے معلوم ہو سکتا ہے کہ کون شیعہ ہے کیونکہ’’ جحفہ‘‘ یعنی غدیر خم خاص طور سے اکثر شیعہ ہی جاتے ہیں اس طرح شیعہ مومنین کا گروپ بنانے میں بہت آسانی ہوگی اور جس سے جانے اورآنے اور دوران حج شیعہ طریقے سے مناسک حج بجا لانے اور زیارت حرمین شریفین کی ادائیگی میں شیعہ عازمین حج کو بہت سہولت اور مدد ملے گی ان شاءاللہ الرحمان۔

ہم نے ریاستی حج کمیٹی آف انڈیا لکھنؤ کے بعض اہم ذمہ داران اور مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے محترم چیئر مین عزت مآب عالیجناب لیاقت علی آفاقی صاحب سے بھی بات کی ہے انھوں نے ایسا کرنے پر اپنی رضامندی و پسندیدگی کا اظہار فرمایاہے۔

حج ۲۰۲۵ء کے لئے آن لائن فارم بھرنے کے لئے نیچے دئے گئے لنک پر کلک کریں:

https://hajcommittee.gov.in


تبصرہ ارسال

You are replying to: .