۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
حج کمیٹی آف انڈیا

حوزہ/ حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام حج ہاؤس ممبئی میں سالانہ ٹریننگ برائے خادم الحجا ج،حج 2024ء کا باقاعدہ شاندار آغاز۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/ مکہ و مدینہ میں ہندوستانی عازمین حج کوبھرپور سہولیات مہیا کرنے ،راحت رسانی اور رہنمائی کی غرض سے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے مکمل کوششیں کی جارہی ہیں۔اسی سلسلہ میں بتاریخ 15,16 اپریل بروز دوشنبہ و سہ شنبہ مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے زیر اہتمام حج ہاؤس ممبئی میں سالانہ ٹریننگ برائے خادم الحجاج،حج 2024ء کا با قاعدہ شاندار آغاز ہواجس میں ملک بھر سے منتخب شدہ خادم الحجاج نے شرکت کی۔
ضلع اعظم گڑھ سے الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی اورضلع مئو سے الحاج اعجاز احمد کوپاگنجی بھی مذکورہ پروگرام میں شرکت کی غرض سے مئو ریلوے اسٹیشن سے ایک ساتھ بذریعہ ٹرین روانہ ہوئے تھے اور ممبئی حج ہاؤس میں منعقد ٹریننگ پروگرام میں شریک ہوئےہیں۔
اس پروگرام کے دوران اتر پردیش سےمنتخب شیعہ خادم الحجاج الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے مرکزی حج کمیٹی آف انڈیا کے CEO. محترم جناب لیاقت علی آفاقی ،سعودی ایر لائنس کے نمائندہ،اسٹیٹ حج کمیٹی لکھنؤ کے ایگزیکٹیو آفیسر شری شیو پرکاش تیواری جی وغیرہ سے بھی آج خصوصی ملاقاتیں کیں اور مختلف امور و مسائل پر تبادلہ خیالات کیا ۔
الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی نے حوزہ نیوز ایجنسی کے رپورٹر سے گفتگو کے دوران پروگرام کی کامیابی اور حسن انتظام کی تعریف کرتے ہوئے حج کمیٹی آف انڈیا کی کارکردگی پر سکون و اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے بتایا کہ حج کمیٹی آف انڈیا ہندوستانی عازمین حج کو مکمل سہولیات فراہم کرنے کے لئے پوری طرح آمادہ و کمر بستہ ہے۔
اس موقع پر حج کمیٹی آف انڈیا کے چیف ایگزیکٹیو آفیسر لیاقت علی آفاقی نے اپنی افتتاحی تقریر میں چند خاص خاص امور کی طرف خادم الحجاج کے فرائض کی جانب توجہ مبذول کراتے ہو ئے پروگرام میں شریک جملہ خادم الحجا ج اور شرکاء حضرات کو خوش آمدید کہا اور کہا کہ آپ خوش نصیب ہیں اللہ تعالیٰ کا شکر ادا کیجئے کہ اس نے آپ کو یہ سعادت بخشی کہ آپ خادم الحجاج منتخب ہوئے اور یہاں تربیتی پروگرام میں تشریف لائے۔موصوف نے اپنے آخر کلام میں یہ شعر بھی پڑھ کر خادم الحججاج کی عزت افزائی کی :۔
آپ مہمان نہیں رونق محفل ہیں یہاں
مدتوں یاد رہے گا کہ کوئی آیا تھا
آپ کے علاوہ متعدد مقررین نے تقریریں کیں اور ہندوستانی عازمین حج کو ہر ممکن سہولیات مہیا کرانے کی غرض سے خادم الحججاج کو بہت ساری ضروری ہدایات اور معلومات دیں۔اور کچھ ویڈیوز بھی مہیا کرائے گئے۔آج پروگرام کے پہلے دن کا سیشن بخیر خوبی اختتام پذیر ہوا جس کی مکمل تفصیلات درج ذیل لائیو ویڈیو لنک میں موجود ہے خواہشمند حضرات ملاحظہ فرما سکتے ہیں:۔
ویڈیو لنک:
https://www.youtube.com/live/sacPkBsjOLc?si=qX_lJdKGjvAnktd4

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .

تبصرے

  • Haroon Hafeez IN 17:55 - 2024/04/15
    0 0
    Let a chance for this year's Haj be provided to interested people
  • Haroon Hafeez IN 17:58 - 2024/04/15
    0 0
    Let one more chance for applying for this year's Haj be provided to interested people.