۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
مجلسِ عزاء

حوزہ/ علی گڑھ ہندوستان میں گزشتہ روز سید جاوید احسن ابن سید عزیز احسن مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے امامیہ ہال، نیشنل کالونی، امیر نشاں میں ایک مجلس سید الشہداء کا اہتمام کیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، علی گڑھ ہندوستان میں گزشتہ روز سید جاوید احسن ابن سید عزیز احسن مرحوم کی روح کے ایصال ثواب کے لئے امامیہ ہال، نیشنل کالونی، امیر نشاں میں ایک مجلس سید الشہداء کا اہتمام کیا گیا۔

مجلس کا آغاز قرآن کریم کے سورۃ الرحمٰن کی تلاوت سے ہوا۔ سید دانش زیدی صاحب نے اپنی بہترین آواز، لب و لہجہ، مخصوص انداز اور لفظوں سے آہنگ مومنین کے دل و دماغ میں تصاویر کھینچتی سماء پیش کیا:

دامن میں ان آنکھوں کے فقط چند ہے آنسو

لیکن غمٍ شبیرؑ کے پابند ہے آنسو

لے جاتی ہے یوں ان کو سنبھالے ہوئے زہراؑ

اس ماں کے لیے جیسے کے فرزند ہے آنسو

مجلس سے خطاب مولانا سید ذکی حسن رضوی صاحب قبلہ نے کیا۔ مولانا موصوف اپنی گفتگو کا آغاز سورۃ الاسراء کی آیات مبارکہ و شریفہ نمبر 71 و 72 " سے کیا جس کا ترجمہ ہے "قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم ہر گروہ انسانی کو اس کے پیشوا کے ساتھ بلائیں گے اور اس کے بعد جن کا نامہ اعمال ان کے داہنے ہاتھ میں دیا جائے گا وہ اپنے اعمال کو پڑھیں گے اور ان پر ریشہ برابر ظلم نہیں ہوگا اور جو اٍس دنیا میں بھٹکا ہوا ہے وہ اُس دنیا میں بھی بھٹکا ہوا رہے گا۔"

زندگی میں مال و آل کے ہمراہ اعمال پر بھی توجہ دیں، مولانا سید ذکی حسن رضوی

مولانا ذکی صاحب نے اپنی گفتگو کو آیت کے مفہوم کی روشنی میں ذکر کرتے ہوئے کہا کہ ایک انسان کی زندگی تین شئے کہ تعقب میں گزرتی ہے وہ ہے "مال، آل اور اعمال"۔ ان کی ضرورت، اہمیت، اور افادیت کو دنیا و آخرت اور مختصر و ابدی زندگی میں سمجھیں۔ اپنے علم، ہنر، توانائی، وقت اور جد و جہد سے مال کماتا ہے، یہ دنیا میں ساتھ چھوڑ دیتا ہے، آل صرف قبر تک جاتا ہے، دفن کر واپس آجاتا ہے لیکن اعمال ہی سب سے زیادہ اہمیت کا حامل ہے کہ قبر کے حساب و کتاب سے لے کر آخرت تک، ابدی زندگی میں مددگار ثابت ہوگا جس پر ہماری توجہ کم ہوتی ہے۔ آیت کا ایک پہلو یہ بھی شامل ہے کہ ہر قوم اپنے امام کے ساتھ جمع ہوگی جس کے حکم پر دنیا میں چلتی رہی اور انہیں اس کے نام سے پکارا جائے گا کہ اے فلاں کے پیروکار! اس سے معلوم ہوتا ہے کہ دنیا میں بھی صالحین کو اپنا پیشوا بنانا چاہئیے، تاکہ قیامت میں انہیں کے ساتھ حشر ہو۔

زندگی میں مال و آل کے ہمراہ اعمال پر بھی توجہ دیں، مولانا سید ذکی حسن رضوی

مجلس کے اہتمام، انعقاد و انتظام میں اہم کردار ممتاز احسن صاحب کا رہا۔ آپ مرحوم کے بھائی ہیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .