اتوار 23 مارچ 2025 - 13:08
الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی اور الحاج ماسٹر قیصر رضا املوی حج انسپکٹر منتخب

حوزہ/ ماسٹر ساغر حسینی نے ۲۰۲۳ء میں خود اپنا واجب حج ادا کیا تھا ۔پھر ۲۰۲۴ء میں اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ براہ قرعہ اندازی’’ خادم الحجاج ‘‘منتخب ہوئے تھے۔اور اس سال ’’ اسٹیٹ حج انسپکٹر‘‘ کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،املو مبارکپور/الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی ابن الحاج مولانا ابن حسن املوی واعظ کربلائی بانی وسرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو اس سال بھی حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج انسپکٹر(SHI) منتخب ہوئے ہیں۔موصوف مسلسل تیسری بار حج کی سعادت حاصل کریں گے۔

قابل ذکر ہے کہ الحاج ماسٹر ساغر حسینی املوی ان کے خانوادہ بلکہ املو مبارکپور ،ضلع اعظم گڑھ اور اطراف کے علاقوں کے لئے یہ امر نہایت عزت و سعادت اور فضل و شرف کا باعث ہےاور انہیں یہ اعزا حاصل ہے کہ موصوف خود حاجی ہیں،والد حاجی ہیں،دادا مرحوم حاجی تھے،پردادا مرحوم بھی حاجی تھے۔

واضح رہے کہ ماسٹر ساغر حسینی نے ۲۰۲۳ء میں خود اپنا واجب حج ادا کیا تھا ۔پھر ۲۰۲۴ء میں اتر پردیش اسٹیٹ حج کمیٹی کے ذریعہ براہ قرعہ اندازی’’ خادم الحجاج ‘‘منتخب ہوئے تھے۔اور اس سال ’’ اسٹیٹ حج انسپکٹر‘‘ کی حیثیت سے منتخب ہوئے ہیں۔

حج کمیٹی آف انڈیا کے سرکلر کے مطابق حج انسپکٹر کےعہدے کے امیدواروں کے لئے سرکاری اداروں میں گریجویٹ ڈگری اور باقاعدہ ملازم ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ اسمارٹ فون اور انٹرنیٹ کے استعمال میں ماہر ہونا چاہیے ۔مرکزی حج کمیٹی آف اندیا کی نئی وضع کردہ حج پالیسی کے بعد اب ’’خادم الحجاج ‘‘ کے عہدے کو ’’اسٹیٹ حج انسپکٹر‘‘سے تبدیل کردیا گیا ہے۔ اس سال ’’حج انسپکٹروں ‘‘ کے انتخاب کا طریقہ بھی بدل دیا گیا ہے۔ ’’حج انسپکٹروں ‘‘ کا انتخاب قرعہ اندازی کے بجائےکمپیوٹر پر مبنی امتحان اور انٹرویو کے ذریعے کیا گیا ہے ۔اور ۱۵۰ عازمین حج پر ایک ’’حج انسپکٹر ‘‘ کو روانہ کئے جانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

خوش نصیب ہیں محمود پورہ املو،مبارکپور کے رہنے والے الحاج ماسٹر ساغر حسینی ابن الحاج مولانا ابن حسن اور الحاج ماسٹر قیصر رضا ابن حاجی ابن حسن اس سال دونوں حضرات حج انسپکٹر منتخب ہوئے ہیں جنھوں نے اپنے خانوادہ،وطن اور ضلع کا نام روشن کیا ہے۔ اس کی جانکاری گزشتہ روز ریاستی حج کمیٹی لکھنؤ سے موبائل میسج کے ذریعہ موصول ہوئی۔

اس موقع مولانا سید رضی حیدر پھندیڑوی، مقیم دہلی نے کہا کہ الحاج ماسٹر ساغر حسینی صاحب کو، سالہائے گزشتہ کی طرح، امسال بھی حج کی سعادت حاصل ہونے کے ساتھ ساتھ حجاجِ کرام کی خدمت کا شرف حاصل رہا۔ میں دل کی گہرائیوں سے انہیں مبارکباد پیش کرتا ہوں۔اس موقع پر ان سے بھی زیادہ مبارکباد کے مستحق ان کے والدِ گرامی، الحاج مولانا ابن حسن املوی صاحب ہیں، کیونکہ یہ سب ان کی اعلیٰ تربیت اور دعاؤں کا ثمرہ ہے۔ میں مولانا کی خدمت میں ہدیۂ تبریک پیش کرتا ہوں اور بارگاہِ الٰہی میں دعا گو ہوں کہ اللہ ماسٹر ساغر حسینی صاحب کی خدمات کو شرفِ قبولیت عطا فرمائے۔

اس کامیابی پر الحاج ماسٹر ساغر حسینی اور الحاج ماسٹر قیصر رضا کو مبارکباد دینے والوں میں مولانا رضی حیدر رضوی الہ آباد،مولانا سیف عباس نقوی لکھنؤ،پروفیسر احتشام عباس حیدری جے پورراجستھان،ڈاکٹر کلیم اصغر ہیڈ ڈیپارٹمنٹ آف اردو وفارسی دہلی یونیورسٹی۔ماسٹر امتیاز انصاری احمدآبا گجرات د،ماسٹر مزمل انصاری املو،ماسٹر شاہد انصاری املو،ماسٹر کلیم انصاری املو،الحاج ماسٹر امیر حیدر کربلائی،الحاج اعجاز حیدر کربلائی۔مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی ،ماسٹر شجاعت علی املو،ڈاکٹر جون ایلیا لکھنوء،مولانا ناظم علی خیرآبادی،مولانا شمشیر علی مختاری کوپاگنج،مولانا سرکار محمد کوپاگنجی مقیم حال فرانس،کرار علی کوپاگنج،مولانا کرار اظہری مبارکپور،مولانا کاظم علی بڑا گاؤں گھوسی ،غیرہ شامل ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha

تبصرے

  • محضررضا رضوی IN 18:11 - 2025/03/23
    بہت سے لوگوں نے ہدیہ تبریک عرض کیا سب نےہمت افزائی کے ساتھ دعاؤں سے نوازا خصوصاً مولانا سید رضی حیدر زیدی پھندیڑوی صاحب نے مخصوص انداز میں مبارکباد پیش کی۔ ان کی یہ تحریر املوی صاحب کے لیے شرف ہے
    • Zamin naqvi amroha IN 02:31 - 2025/03/24
      Subhan allah