حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور/آل انڈیا مرکزی حج کمیٹی کی جانب سے ہر سال حج کمیٹی آف انڈیا کے ذریعہ حج کو جانے والے عازمین حج کو بہترین سہولیات فراہم کرنے کی غرض سے کچھ سرکاری ملازمین کو بطور ’’خادم الحجاج ‘‘ بھیجا جاتا ہے۔
اس سال اترپردیش سے جانے والے عازمین حج 2024ءکی مدد و رہنمائی کے لئے5؍مارچ کو اتر پردیش کے وزیر مملکت برائے اقلیتی بہبود،مسلم وقف اور حج جناب دانش آزاد انصاری اور چیرمین ریاستی حج کمیٹی جناب محسن رضا کی موجودگی میں مولانا علی میاں میموریل حج ہاؤس سروجنی نگر لکھنؤ میں منعقدہ ایک پروگرام میں قرعہ اندازی کے عمل کے تحت 61؍خادم الحجاج کا انتخاب کیا گیا ،اور ان منتخب شدہ ’’خادم الحجاج ‘‘ خوش نصیبوں میں محمود پورہ املو،مبارکپور ،ضلع اعظم گڑھ کے رہنے والے الحاج ماسٹر ساغر حسینی (گورنمنٹ ٹیچر ) بھی شامل ہیں جس کی باقاعدہ جانکاری ریاستی حج کمیٹی آف انڈیا کی جانب سے جاری لیٹر مورخہ 16؍مارچ 2024ءسے بھی 18؍مارچ کو موصول ہوئی ہے۔
واضح ہو کہ ماسٹر ساغر حسینی ابن مولانا ابن حسن املوی واعظ باکردار،خوش اخلاق،نیک نمازی ،پابند صوم و صلوٰۃ مذہبی آدمی ہیں ۔انھوں نے شروع سے ہی ابتدائی اور اعلیٰ عصری تعلیم احمد آباد گجرات کے اسکول و کالج میں حاصل کی یہاں تک کہ B.Comکی ڈگری اعلیٰ نمبروں سے حاصل کی۔ اس کے علاوہ سرکار سے منظور شدہ اداروں سے انگلش اسپیکنگ کورس اور اندرا گاندھی اوپن یونیورسٹی سے سرٹیفیکیٹ ان کمپیوٹنگ کا کورس بھی کیا۔دینی تعلیم کے سلسلہ میں حجۃ الاسلام مولانا قاضی سید محمد عسکری مدیر جامعہ اہل بیت دہلی اور حجۃ الاسلام مولانا شیخ ممتاز علی امام جمعہ و جماعت امامیہ ہال نئی دہلی نیز حجۃ الاسلام مولانا سید عابد حسین کراروی مرحوم سابق مدیر حوزہ علمیہ امام خمینی وٹوا احمدآمد آباد کی زیر سرپرستی و نگرانی حسین ٹیکری کانودر گجرات میں منعقد دینی تربیتی کیمپ میں بھی داخلہ لیا تھا اور دینی معلوماتی کورس مکمل کیا تھا۔
ماسٹر ساغر حسینی نے گزشتہ سال ہی اپنی طرف سے واجب حج کیا تھا۔ان کے والدمعروف محقق و مبلغ و بزرگ عالم دین مولانا ابن حسن املوی واعظ کربلائی بھی حاجی ہیں جو عارضہ قلب میں مبتلا ہونے کے باوجود چند برسوں سے ادارہ ’’انٹر نیشنل نور مائکر و فلم سینٹر‘‘ ایران کلچر ہاؤس ، نئی دہلی سے منسلک رہ کر قدیم دینی مدارس پرتاریخی کتابیں تالیف و تصنیف کرنے کا اہم ترین یادگار تاریخی عظیم کارنامہ انجام دے رہے ہیں۔دادا علی حماد کربلائی مرحوم بھی حاجی تھے،پردادا عبدالمجید مرحوم بھی حاجی تھے۔اور اب الحاج ماسٹر ساغر حسینی کو منتخب ’’خادم الحجاج ‘‘کا مقدس منصب و موقع میسر ہونے اور مسلسل دو سرے سال حج کی سعادت نصیب ہونے پراہل خانوادہ اور احباب اقارب میں خوشی کی لہر دوڑ گئی اور لوگوں کی طرف سے تہنیت اور مبارک سلامت کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔سچ ہے یہ بڑی خوش بختی و اقبال مندی اور بڑے نصیب کی بات ہے۔’’ این سعادت بزور بازو نیست‘‘۔
اس موقع پر مبارکباد پیش کرنے والوں میں ، ماسٹر قیصر رضا،ماسٹر احتشام حسین،ماسٹر حسن اختر،ماسٹر مزمل،ماسٹر شاہدانصاری،الحاج ماسٹر امتیاز علی انصاری احمد آباد،ماسٹر امیر حیدر کربلائی، الحاج اعجاز حیدر کربلائی، مولانا مسرور فیضی،عباس احمد غدیری،جون ایلیا،حسن رضا،علی ہاشم،علمدار حسین،ماجد حسین،کوثر علی،محرم علی ،مولانا تنویر الحسن،اعجاز الحسن،شمس الحسن، حاجی ظہیر الحسن، منیل زنگی پوری ،حاجی حسن عباس،حاجی مسیب علی،حاجی مقصود حسین، حاجی حفاظت حسین وغیرہ قابل ذکر ہیں۔
آپ کا تبصرہ