اتوار 16 مارچ 2025 - 13:47
حسینی مسجد بازید پورہ کوپاگنج میں جشن امام حسنؑ کا انعقاد

حوزہ/ حسینی مسجد محلہ بازید پورہ کوپاگنج میں 14 رمضان المبارک کی شب بوقت 8 بجے، حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کی صدارت مولانا شمشیر علی صاحب قبلہ مختاری، پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج، نے کی جبکہ نگرانی کے فرائض مولانا حیدر عباس صاحب قبلہ، امام جماعت حسینی مسجد، نے انجام دیے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوپاگنج، مئو: حسینی مسجد محلہ بازید پورہ کوپاگنج میں 14 رمضان المبارک کی شب بوقت 8 بجے، حضرت امام حسن علیہ السلام کی ولادت باسعادت کے موقع پر ایک شاندار جشن کا انعقاد کیا گیا۔ اس بابرکت محفل کی صدارت مولانا شمشیر علی صاحب قبلہ مختاری، پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج، نے کی جبکہ نگرانی کے فرائض مولانا حیدر عباس صاحب قبلہ، امام جماعت حسینی مسجد، نے انجام دیے۔

محفل کا آغاز تلاوتِ کلام پاک سے ہوا، جس کی سعادت جناب ریحان عباس، متعلم تنظیم المکاتب لکھنؤ، نے حاصل کی۔ اس کے بعد افتتاحی تقریر مولانا حسن اختر نجفی نے پیش کی۔ شعرائے کرام، جن میں جناب میثم صاحب، جناب ضیغم صاحب، جناب ہاشم صاحب، جناب کاظم صاحب، جناب حسن رضا صاحب، مولانا حسن اختر صاحب، مولانا حسن رضا صاحب، جناب ظفر الحسن صاحب اور علی شاذان سلمہ شامل تھے، نے بارگاہِ امام حسنؑ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا۔

محفل کے اختتام پر حجۃ الاسلام والمسلمین مولانا شمشیر علی صاحب قبلہ مختاری نے صدارتی خطاب کیا۔ انہوں نے امام حسن علیہ السلام کی سیرتِ مبارکہ پر روشنی ڈالی اور تمام مؤمنین و ملک میں امن و امان کے لیے دعا کی۔

اس موقع پر مولانا حیدر عباس امام جماعت حسینی مسجد، مولانا حسن اختر نجفی، مولانا حسن رضا نجفی، مولانا علی رضا، ماسٹر ضرغام حسین، ماسٹر عمار حیدر، شبیہ الحسن، کرار علی، ظفر الحسن، آل حسن، ریحان علی، محمد صادق، نجم الحسن، شہنشاہ حسین، افضل حسین، فیروز حیدر سمیت بڑی تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔

محفل کے ناظم جناب علی رضا صاحب نے جشن کو سال آئندہ کے لئے ملتوی کرنے کا اعلان کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha