جمعہ 21 فروری 2025 - 21:02
کوپاگنج مئو میں سالانہ جشن تاجدار وفا بعنوان آل انڈیا طرحی بزم مقاصدہ ۲۳ ؍فروری کو منعقد ہوگا

حوزہ/ بسلسلہ ولادت باسعادت تاجدار وفا،علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام انشاءاللہ المستعان بتاریخ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار بوقت ۸؍بجے شب بمقام صدر امام باڑہ محلہ پھلیل پورہ کوپاگنج(چوک کے صحن میں)سالانہ جشن تاجدار وفابعنوان آل انڈیا طرحی بزم مقاصدہ کا انعقاد مثل سالہائے گزشتہ اس سال بھی ہونا قرار پایا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، کوپاگنج،ضلع مئو/المفید ٹرسٹ کوپاگنج ضلع مئو (اتر پردیش) انڈیا کے زیر اہتمام و حجۃالاسلام مولانا سرکار محمد کوپاگنجی (مقیم حال ریونین فرانس) کی زیر قیادت بسلسلہ ولادت باسعادت تاجدار وفا ،علمدار کربلا حضرت ابوالفضل العباس علیہ السلام انشاءاللہ المستعان بتاریخ ۲۳؍فروری ۲۰۲۵ء بروز اتوار بوقت ۸؍بجے شب بمقام صدر امام باڑہ محلہ پھلیل پورہ کوپاگنج(چوک کے صحن میں)سالانہ جشن تاجدار وفابعنوان آل انڈیا طرحی بزم مقاصدہ کا انعقاد مثل سالہائے گزشتہ اس سال بھی ہونا قرار پایا ہے۔ جس کی صدرات فرمائیں گے حجۃ الاسلام و المسلمین سید کمال حسینی نمائندہ جامعۃ المصطفیٰ در ہند اور خطاب فرمائیں گے حجۃ الاسلام مولانا سید ابوالقاسم رضوی صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا، مہمان خصوصی ہوں گے حجۃ الاسلام مولانا سید محمد میاں عابدی (مقیم حال قم،ایران) و حجۃ الاسلام مولانا سید صفدر حسین مدیر جامعہ امام جعفر صادق ؑ جونپور۔

تلاوت قرآن مجید سے پروگرام کا آغاز کریں گے وصی الحسن کربلائی ،نعت خوانی کریں گے جمیل خیرآبادی سیتا پور وڈاکٹر کرار حسین۔اور نظامت کریں گے جناب انیس جائسی۔

زینت مسند ہوں گے مولانا حسن رضا امام جمعہ و جماعت کوپاگنج، مولانا ظہور المصطفیٰ کوپا گنج،مولانا رضوان المعروفی،مولانا شفقت تقی،مولانا مظاہر حسین پرنسپل مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا ناظم علی سربراہ جامعہ حیدریہ خیرآباد مئو ، مولانا کاظم حسین منیجر مدرسہ حسینیہ گھوسی،مولانا سید محمد مہدی سربراہ جامعہ امام مہدی اعظم گڑھ ،مولانا سید شبیہ احمد امام جمعہ ولید پور،ڈاکٹر اخلاق،ڈاکٹر سید لئیق رضوی (سربراہ عالمی سہارا نیوز چینل ) ،مولانا ابن حسن املوی واعظ بانی و سرپرست حسن اسلامک ریسرچ سینٹر املو،مولانا شمیم حیدر ناصری معروفی پرنسپل مدرسہ امامیہ املو،مولانا محمد مہدی استاد مدرسہ امامیہ املو،مولانا کرار حسین اظہری استاد مدرسہ باب العلم مبارکپور،مولانا حسن اختر عابدی شاہ محمد پور مبارکپور،مولانا نصیر المہدی بکھری مبارکپور ۔

مصرع طرح:’’فضیلتوں کے ہر آسماں پر وفا کا سورج اگا کرے گا‘‘پر شعرائے کرام آغا سروش حیدرآباد،سرور نواب لکھنؤ،مولانا محسن جونپوری،کلیم معروفی،نایاب ہلوری،جمیل خیر آبادی سیتاپور ،الطاف ضیاء مالیگاؤں،سہیل بستوی،میثم کوپاگنجی،ڈاکٹر کرار حسین کوپاگنجی،چندن فیض آبادی،زہیر سلطان پوری،التمش عباس سہارنپور،سرفراز راہی بستوی منظوم نذرانۂ عقیدت پیش کریںگے۔

نگراں کمیٹی انجمن حیدری کوپاگنج ،کنوینر تسلیم حیدر نےتمام اہل ولا سے شرکت کی پرخلوص استدعا کی ہے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha