پیر 17 مارچ 2025 - 16:14
مولائے کائنات کا طرزِ حکومت دنیا کے لیے مثالی نظام ہے، امام جمعہ میلبورن

حوزہ/ افطار ڈنر کا مقصد مختلف کمیونٹیز کو قریب لانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اس باوقار تقریب میں حکومتی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفراء، پروفیسرز، اور تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، میلبورن/ حکومتِ آسٹریلیا کی جانب سے ہر سال کی طرح اس سال بھی دوشنبہ، 17 مارچ کو ایک شاندار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جو Sir Redmond Barry Room, Investment Centre Victoria, Melbourne میں منعقد ہوا۔ اس تقریب کی میزبانی وزیرِاعلیٰ وکٹوریا، محترمہ جیسنٹا میری ایلن (Jacinta Marie Allan) نے کی۔

افطار ڈنر کا مقصد مختلف کمیونٹیز کو قریب لانا اور بین المذاہب ہم آہنگی کو فروغ دینا تھا۔ اس باوقار تقریب میں حکومتی وزراء، اراکینِ پارلیمنٹ، مختلف ممالک کے سفراء، پروفیسرز، اور تمام مذاہب کے نمائندے شریک تھے۔

مولائے کائنات کا طرزِ حکومت دنیا کے لیے مثالی نظام ہے، امام جمعہ میلبورن

مہمانِ خصوصی کے طور پر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا کے صدر اور امامِ جمعہ میلبورن، حجة الاسلام والمسلمین مولانا سید ابوالقاسم رضوی اور امام محمد نواس (سیکریٹری، بورڈ آف امامز) شریک ہوئے۔

وزیرِاعلیٰ جیسنٹا ایلن نے مولانا رضوی کی قومی و ملی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ آسٹریلیا میں تمام مذاہب، رنگ و نسل کے لوگوں کے برابر کے حقوق ہیں، اور اسلاموفوبیا کی سخت مذمت کرتے ہوئے اعلان کیا کہ 15 مارچ کو آسٹریلیا میں "بین الاقوامی یومِ انسدادِ اسلاموفوبیا" (International Day to Combat Islamophobia) کے طور پر منایا جائے گا۔

مولانا سید ابوالقاسم رضوی نے اس طرح کے پروگراموں کی ضرورت اور افادیت پر روشنی ڈالی اور مولائے کائنات حضرت علی علیہ السلام کے طرزِ حکومت کو دنیا کے لیے ایک مثالی نظام قرار دیا۔ مولانا نے حضرت علیؑ کے مالکِ اشتر کو لکھے گئے تاریخی خط کا حوالہ دیتے ہوئے نظامِ عدل و انصاف کی اہمیت پر زور دیا اور عالمی دہشت گردی کی بھرپور مذمت کی۔

مولانا نے اس موقع پر اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ 15 مارچ کو دنیا کے کچھ حصوں میں 15 رمضان المبارک تھا، جو کہ امام حسن مجتبیٰ علیہ السلام کی ولادت باسعادت کا دن ہے۔ امام حسنؑ کو صلح، امن اور آشتی کی علامت کے طور پر پہچانا جاتا ہے، اور ان کی سیرت سے آج کے دور میں امن و انصاف کے قیام کے لیے رہنمائی حاصل کی جا سکتی ہے۔

مولائے کائنات کا طرزِ حکومت دنیا کے لیے مثالی نظام ہے، امام جمعہ میلبورن

قابل ذکر ہے کہ مولانا سید ابوالقاسم رضوی آسٹریلیا میں اسلامی اور ملی خدمات کے باعث ایک معروف شخصیت (Icon) کے طور پر جانے جاتے ہیں۔ وہ جمعرات، 13 مارچ کو میلبورن پہنچے اور فوراً ہی اپنے دینی و تبلیغی فرائض میں مصروف ہو گئے۔

جمعہ: میلٹن میں حیدرآبادی مومنین کے مرکز پر نمازِ جمعہ کی امامت، شام میں درسِ تفسیرِ قرآن اور شب میں مجلسِ شہادتِ حضرت مختارؒ سے خطاب۔

ہفتہ: میلبورن کی قدیم ترین امام بارگاہ پنجتن میں جشنِ ولادتِ امام حسنؑ سے خطاب، مغرب سے قبل درسِ قرآن اور تفسیر کی اہمیت پر گفتگو۔

اتوار، 15 رمضان: میلبرن کے شمال میں واقع امام بارگاہ شاہِ نجف میں جشنِ ولادتِ امام حسنؑ سے خطاب۔

پیر: حکومتِ وکٹوریا کی افطار دعوت میں بطور مہمانِ خصوصی شرکت اور شیعہ کمیونٹی کے مسائل پر گفتگو۔

مولائے کائنات کا طرزِ حکومت دنیا کے لیے مثالی نظام ہے، امام جمعہ میلبورن

مولانا کی علمی، تبلیغی اور سماجی خدمات کے اعتراف میں آسٹریلوی پارلیمنٹ، سکھ کمیونٹی اور دیگر اداروں نے انہیں ایوارڈز سے نوازا۔ ان کی مسلسل خدمات نے انہیں نہ صرف آسٹریلیا بلکہ پوری دنیا میں وقارِ تشیع اور ملتِ اسلامیہ کی توانا آواز بنا دیا ہے۔

یقیناً مولانا سید ابوالقاسم رضوی دیارِ غیر میں ملت کے عظیم سفیر ہیں اور اپنی گراں قدر خدمات کے ذریعے تشیع کا وقار بلند کر رہے ہیں۔

مولائے کائنات کا طرزِ حکومت دنیا کے لیے مثالی نظام ہے، امام جمعہ میلبورن

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha