جمعہ 17 جنوری 2025 - 17:28
حجۃ الاسلام سید ابو القاسم رضوی کی ثبات ٹی وی کے نئے اسٹوڈیو میں آمد

حوزہ/ ثبات ٹی وی کے نئے اسٹوڈیو کی رونمائی کے موقع پر، آسٹریلیا سے تشریف لائے ممتاز عالم دین، حجۃ الاسلام مولانا ابو القاسم رضوی نے اپنی موجودگی سے تقریب کو بابرکت بنایا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ثبات ٹی وی کے نئے اسٹوڈیو کی رونمائی کے موقع پر، آسٹریلیا سے تشریف لائے ممتاز عالم دین، حجۃ الاسلام مولانا ابو القاسم رضوی نے اپنی موجودگی سے تقریب کو بابرکت بنایا۔

تقریب کا آغاز مولانا عمار علی خان رنوی کے تعارفی بیان سے ہوا، جس کے بعد مولانا گوہر علی رضوی نے جناب زینب سلام اللہ علیہا کی سیرت طیبہ پر روشنی ڈالی اور ثبات آرگنائزیشن کے مقاصد پر گفتگو کی۔

مولانا ابو القاسم رضوی نے اپنی تقریر میں جناب زینب سلام اللہ علیہا کے استقامت و ثبات قدم کو بیان کرتے ہوئے مومنین کو استقلال اور دینی استحکام کا درس دیا۔ انہوں نے ٹیم کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے ان کے حق میں دعا فرمائی۔

تقریب میں ثبات ٹی وی کی پوری ٹیم موجود تھی، جن میں درج ذیل افراد شامل تھے:

مولانا علی عمار خان، مولانا دانش عباس خان، مولانا صفدر عباس بلال، مولانا محمد کمیل رضوی، مولانا عرفان مانٹوی، مولانا ذیشان مکرمی، مولانا رہبر علی، مولانا ہاشم علی میر کشمیر، مولانا عابد، مولانا نجیب بنارس، مولانا ہادی کرگل، اور مولانا رضا موسوی۔

واضح رہے کہ ثبات ٹی وی کے نئے اسٹوڈیو کا قیام دینی علوم کے فروغ کی جانب ایک اہم قدم ہے، جو مکتب اہل بیت علیہم السلام کے پیغام کو عالمی سطح پر پہنچانے میں مؤثر کردار ادا کرے گا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha