جمعرات 26 ستمبر 2024 - 00:34
اسرائیل دنیا کو جنگ میں دھکیل رہا ہے، عالمی طاقتیں خاموش نہ رہیں: مولانا سید أبو القاسم رضوی

حوزہ/ شیعہ علماء کونسل اسٹریلیا کے صدر اور امام جمعہ میلبورن نے لبنان میں سامراجی اور صہیونی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پوری دنیا کو مقتل بنا دیا ہے اور وہ امن عالم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شیعہ علماء کونسل اسٹریلیا کے صدر اور امام جمعہ میلبورن مولانا سید أبو القاسم رضوی نے لبنان میں سامراجی اور صہیونی جارحیت پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے پوری دنیا کو مقتل بنا دیا ہے اور وہ امن عالم کے لیے سب سے بڑا خطرہ بن چکا ہے۔

انہوں نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اسرائیلی جارحیت کا جواب دینے کا وقت آ چکا ہے اور اگر اسرائیل کی دہشت گردی کو نہ روکا گیا تو دنیا جلد قبرستان میں تبدیل ہو سکتی ہے۔

مولانا ابوالقاسم رضوی نے عالمی طاقتوں اور امن کے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ قیام امن کے لیے اپنا کردار ادا کریں۔ آخر میں انہوں نے دعا کی کہ اللہ شہداء کے درجات بلند فرمائے اور ان کے ورثاء کو صبر و استقامت عطا کرے، اور ظالم کی نابودی کی صورت میں ان قربانیوں کا صلہ عطا کرے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha