۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
پاپ فرانسس

حوزہ/ کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پاپ فرانسیس نے آج بروز بدھ لبنان میں صہیونی جارحیت کی مذمت کی اور اسے ناقابل قبول قرار دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،کیتھولک عیسائیوں کے مذہبی رہنما پاپ فرانسس نے لبنان میں حالیہ کشیدگی پر گہری تشویش کا اظہار کیا اور عالمی برادری سے اپیل کی کہ وہ اس صورتحال پر قابو پانے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے۔

پاپ فرانسس نے کہا: "مجھے لبنان سے ملنے والی خبروں پر گہرا افسوس ہے، جہاں حالیہ شدید حملوں نے بڑی تباہی اور جانی نقصان پہنچایا ہے۔ مجھے امید ہے کہ عالمی برادری اس شدید کشیدگی کو ختم کرنے کے لیے اپنی پوری کوشش کرے گی۔ یہ صورتحال ناقابل قبول ہے۔"

مزید برآں، پاپ فرانسس نے لبنانی عوام کے ساتھ اپنی گہری ہمدردی کا اظہار کیا، جو ماضی قریب میں شدید مشکلات اور مصائب کا شکار رہے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .