جمعہ 25 اپریل 2025 - 14:51
صہیونی ریاست نے ویٹیکن سے تعزیت پر پابندی لگا دی

حوزہ/ تل ابیب نے پاپ فرانسس کے فلسطینیوں کے حق میں مؤقف کے باعث اپنے سفارتکاروں کو تعزیتی پیغامات دینے سے روک دیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اسرائیلی اخبار ہارٹز نے انکشاف کیا ہے کہ تل ابیب نے اپنے تمام سفیروں کو ہدایت دی ہے کہ پاپ فرانسس کی رحلت پر کسی بھی صورت میں ویٹیکن کے نام تعزیتی پیغامات پر دستخط نہ کریں۔ یہ فیصلہ پاپ فرانسس کی جانب سے غزہ پر اسرائیلی حملوں کی مذمت اور فلسطینی عوام کی حمایت پر مبنی مؤقف کے بعد سامنے آیا ہے۔

پاپ فرانسس کی آخری تقریر میں غزہ میں جاری جنگ کو "موت و تباہی کا سرچشمہ" قرار دیا گیا تھا اور انسانی بحران کو "خوفناک اور شرمناک" کہا گیا تھا۔ انہوں نے عالمی برادری سے جنگ بندی، قیدیوں کی رہائی اور متاثرین تک امداد پہنچانے کی اپیل بھی کی تھی۔

اگرچہ کل ہفتے کے روز سینٹ پیٹرز اسکوائر میں پاپ فرانسس کی آخری رسومات میں عالمی رہنما اور شاہی خاندانوں کے افراد شرکت کریں گے، لیکن اسرائیل نے صرف اپنے سفیر کو وہاں بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔ وزارت خارجہ اسرائیل نے نہ صرف اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے تعزیتی پیغامات ہٹا دیے ہیں بلکہ دنیا بھر میں موجود اپنے سفارت خانوں کو بھی یہی کرنے کی ہدایت کی ہے۔

اسرائیلی وزارت خارجہ کا کہنا ہے کہ یہ پیغامات غلطی سے جاری کیے گئے تھے۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha