حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،جمعرات کو ویٹکن وفد نے پاپ فرانسیس کی نمایندگی میں نجف اشرف کا دورہ کیا ااور شیعہ مرجع تقلید سے ملاقات کے بعد روضہ امام علی (ع) پر حاضری دی۔
ویٹکن وفد نے «میتیا لیسکوفار» کی سربراہی میں نجف کا دورہ کیا ہے اور آیت الله سیستانی سے پاپ کی ملاقات کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا۔
ویٹکن وفد نے تاکید کہ کہ پاپ شیعہ مرجع تقلید اور حرم کی زیارت کے مشتاق ہے۔
ویٹکن وفد نے عراقی نمایندوں کے ساتھ حرم امام علی(ع) پر حاضری دی اور عقیدت کا اظہار کیا۔
ویٹکن کو وفد کو حرم کے مختلف پروجیکٹ اور زایرین کے سہولیات کے حوالے سے آگاہ کیا گیا۔
پاپ فرانسیس ممکنہ طور پر پانچ مارچ کو شیعہ مرجع آیت الله العظمیٰ سیستانی سے ملاقات کریں گے۔