۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
روم واٹیکان کے عیسائی وفد کا امام جمعہ سکردو سے ملاقات

حوزہ/ گفتگو کے دوران حضرتِ آیت اللہ العظمی سیستانی اور پاپ فرانسیس کی تاریخ ساز ملاقات میں دئے گئے بلند اور عالی سبق اور درس پر گفتگو کی اور تشیع کے اس چمکتے سورج کی پیروی کرنے پر تاکید اور زور دیا گیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،سکردو/ روم واٹیکان سے تشریف لائے عیسائی وفد جسکی سربراہی فادر رابرٹ (Father Robbert McCulloch)  کر رہے تھے، جامع مسجد سکردو میں حجت الاسلام علامہ شیخ حسن جعفری سے ملاقات کرتے ہوئے گفت و شنید کی۔

اس سلسلے میں مسیحی برادری کی جانب سے خطے کے علماء اور مؤثر شخصیات کی وسعتِ قلبی اور شرح صدر کو سراہتے ہوئے تمنا ظاہر کی کہ بھائی چارے اور اخوت کا پیغام سکردو سے پاکستان اور دنیا کے مختلف جگہوں تک دریا کی مانند رواں دواں رہے۔

مزید گفتگو کے دوران حضرتِ آیت اللہ العظمی سیستانی اور پاپ فرانسیس کی تاریخ ساز ملاقات میں دئے گئے بلند اور عالی سبق اور درس پر گفتگو کی اور تشیع کے اس چمکتے سورج کی پیروی کرنے پر تاکید اور زور دیا گیا۔ اسی طرح جہانِ اسلام اور دینِ مسیحیت کے مشترکہ رموز و رسوم کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے دونوں طرفین نے فراخ دلی، امن و آشتی، انسانیت اور بھائی چارگی کے ماحول کو مزید فروغ دینے کے لئے حمایت کی گئی۔

ملاقات میں جناب شیخ میثم جعفری بھی موجود تھے، اور انکے ساتھ بھی فادر نے تقابلی علوم کے حوالے سے مفصل گفتگو کی۔ گفتگو کے درمیان فادر رابرٹ نے انہیں باقاعدہ روم میں تعلیمی دورے کی دعوت دی۔ انہوں نے جامع مسجد کا معایینہ بھی کیا اور لوگوں کی اس مسجد کے لئے قربانیوں اور جذبہ و محبت سے کافی متعجب ہوئے۔ اور یہی امید لئے رخصت ہوئے کہ سکردو اور بلتستان کی علمی کاوشوں میں بالاتر اور رتبہ بہتر پر فائز رہے۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .