۲۳ آذر ۱۴۰۳ |۱۱ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 13, 2024
جامعۃ الازہر

حوزہ/ اہل سنت کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعۃ الازہر مصر نے فلسطینی شہداء کے لیے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، اہل سنت کی سب سے بڑی علمی درسگاہ جامعۃ الازہر مصر نے فلسطینی شہداء کے لیے تعزیتی پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے قتل عام کی سخت الفاظ میں مذمت کی ہے۔

جامعۃ الازہر نے اپنے بیان میں کہا کہ فلسطینی مزاحمت کے شہداء سچے مجاہد تھے جنہوں نے اپنے دشمنوں کے دلوں میں خوف پیدا کیا۔ یہ شہداء دہشت گرد نہیں تھے، جیسا کہ دشمن جھوٹ اور فریب سے ظاہر کرنے کی کوشش کرتا ہے۔

مزید برآں، جامعۃ الازہر نے جرمن وزیر خارجہ بائر بوک کے اُس شرمناک بیان کی بھی شدید مذمت کی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ اسرائیل کو یہ حق حاصل ہے کہ وہ غزہ کے عام شہریوں کو نشانہ بنائے اور اس کارروائی کو "اپنے دفاع" کے طور پر پیش کیا۔ جامعۃ الازہر نے اس بیان کو جرمن سیاست پر ایک سیاہ دھبہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایک اعلیٰ سطحی عہدیدار کی جانب سے ایسے انتہاپسندانہ بیانات ایک سنگین خطرے کی نشاندہی کرتے ہیں، کیونکہ یہ واضح طور پر عام شہریوں، بچوں، خواتین اور نوجوانوں کے قتل عام کی حمایت کرتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .