۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
1

حوزہ/ حوزہ علمیہ فاطمیہ (س) محلات کی طالبات نے لبنان کے عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت میں اجتماع کیا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حوزہ علمیہ فاطمیہ (س) محلات کی طالبات نے لبنان کے عوام اور مزاحمتی محاذ کی حمایت میں اجتماع کیا، حوزہ علمیہ فاطمیہ (س) محلات کے شعبہ ثقافت کی جانب سے بدھ 4 اکتوبر کو صہیونی غاصب حکومت کے لبنان، خصوصاً جنوبی علاقوں پر حملے کے خلاف لبنان کے مصیبت زدہ عوام کے ساتھ یکجہتی کے اظہار کے لیے ایک اجتماع منعقد ہوا۔

یہ اجتماع مدرسہ کے نماز خانہ میں منعقد ہوا، جس میں جوشن صغیر کی دعا کی تلاوت کی گئی اور امریکہ اور اسرائیل کے مظالم کے خلاف نعرے لگائے گئے۔

اس اجتماع میں حوزہ علمیہ فاطمیہ (س) محلات کی طالبات اور اساتذہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی، طالبات نے صہیونی حکومت کی جانب سے لبنان پر ہونے والے وحشیانہ حملوں کی شدید مذمت کی اور فلسطین اور لبنان کے مظلوم عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کیا۔

اس موقع پر اسرائیلی جارحیت اور امریکی حمایت کے خلاف سخت نعرے بازی کی گئی،اجتماع کے شرکاء نے تاکید کی کہ امت مسلمہ کو صہیونی اور استعماری طاقتوں کے خلاف متحد ہوکر آواز اٹھانی چاہیے اور عالمی سطح پر مظلومین کے حق میں مضبوط اور مؤثر اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔

طالبات نے دعائے جوشن صغیر کے بعد مشترکہ طور پر یہ عہد کیا کہ وہ صہیونی حکومت اور اس کے حامیوں کے خلاف اپنی آواز بلند کرتی رہیں گی اور امت مسلمہ کو بیدار کرنے میں اپنا کردار ادا کریں گی۔ اجتماع کے اختتام پر فلسطینی اور لبنانی عوام کی کامیابی اور استقامت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .