۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
سید علی حسینی امام جمعه دیر

حوزہ/ ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مزاحمتی محاذ کی ہر قسم کی مادی اور معنوی مدد ہم سب کی ذمہ داری اور ایک شرعی فریضہ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے شہر دیر کے امام جمعہ حجت الاسلام سید علی حسینی نے کہا ہے کہ آج کے دور میں مزاحمتی محاذ کی ہر قسم کی مادی اور معنوی مدد ہم سب کی ذمہ داری اور ایک شرعی فریضہ ہے۔

رپورٹ کے مطابق، حجت الاسلام سید علی حسینی نے آج دیر کے عوام سے خطاب کرتے ہوئے کہا: آج ہم سب پر لازم ہے کہ حزب اللہ لبنان اور اس کے سیکریٹری جنرل کا دفاع کریں۔

انہوں نے تاکید کرتے ہوئے کہا: آج مزاحمتی محاذ کی ہر ممکنہ مادی اور معنوی مدد ہم سب کی ذمہ داری اور شرعی طور پر واجب ہے۔

حجت الاسلام حسینی نے کہا: ہماری یہ ہم آہنگی اور حمایت جو ہم مزاحمتی محاذ کے لئے کر رہے ہیں، لبنان اور غزہ کے محاذوں پر مجاہدین اسلام کے لیے باعثِ تقویت ہے۔

انہوں نے مزید کہا: ہم امید کرتے ہیں کہ جلد از جلد حزب اللہ اور مجاہدین اسلام کی دشمنانِ اسلام پر فتح کا مشاہدہ کریں گے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .