جمعرات 16 جنوری 2025 - 16:28
حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کا احصاء ممکن نہیں: حجۃالاسلام مولانا سید ابو القاسم رضوی

حوزہ/ امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا نے خطاب کرتے ہوئے کہا: حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کا احصاء ممکن نہیں، کیونکہ مولائے کائنات شہر فضائل و مناقب ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام نہ صرف روح کعبہ ہیں بلکہ روح قرآن اور ایمان بھی ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، تیرہ رجب المرجب 1446 ہجری کو مشہد مقدس حرم امام علی رضا علیہ السلام کے رواق غدیر میں جشن مولود کعبہ منعقد ہوا۔ اس موقع پر امام جمعہ میلبورن آسٹریلیا و صدر شیعہ علماء کونسل آسٹریلیا حجۃ الإسلام والمسلمين مولانا سید ابو القاسم رضوی نے خطاب کیا۔

انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ حضرت علی علیہ السلام کے فضائل کا احصاء ممکن نہیں، کیونکہ مولائے کائنات شہر فضائل و مناقب ہیں۔ حضرت علی علیہ السلام نہ صرف روح کعبہ ہیں بلکہ روح قرآن اور ایمان بھی ہیں۔ مولانا رضوی نے امام رضا علیہ السلام اور مولائے کائنات علیہ السلام کی مشترکہ خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ دونوں کا نام علی، لقب مرتضیٰ، اور کنیت ابو الحسن ہے۔ ایک مشکل کشا ہیں تو دوسرے ضامن۔

مزید برآں، مولانا رضوی نے غیبت کبریٰ کے دوران شیعیت کی سربلندی کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انقلاب اسلامی ایران کے بعد تشیع کو جو عزت و عظمت ملی، وہ اس انقلاب کا ثمرہ ہے۔ آج دنیا بھر میں علی ولی اللہ کی گونج سنائی دے رہی ہے اور شیعہ تقیہ کیے بغیر اپنے عقائد کا اظہار کر رہے ہیں۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha