حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حسینی مسجد محلہ بازید پورہ کوپاگنج مئو میں محفل نور و جشن قرآن وعترت کا انعقاد کیا گیا۔ جسمیں صدارتی تقریر عالی جناب مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپاگنج وبانی زھرا ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی کوپا گنج مئو نے کی۔ یہ پروگرام زیر نگرانی مولانا حیدر عباس مختاری امام جماعت حسینی مسجد محلہ بازید پورہ کوپا گنج مئو منعقد ہوا۔
محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے حافظ عرفان حیدر سلمہ نے کیا اسکے بعد مولانا منتظر مہدی صاحب پروفیسر مدرسہ انوار العلوم الہ آباد مولانا حسن رضا صاحب امام جمعہ کوپا گنج مئو معلم قرآن مولانا محمد تقی صاحب پروفیسر مدرسہ جعفریہ کوپا گنج نے قرآن و اہلبیت کے حوالے سےپر نور و بصیرت افروز تقریر پیش کی اسکے بعد اس جشن میں شاعر اہلبیت جناب حسن رضا صاحب جناب ضیغم صاحب جناب کاظم صاحب جناب دلبر عباس صاحب نے قران و اہلبیت کے حوالے سے منظوم نذرانہ عقیدت پیش کیا۔
محفل میں مولانا حیدر عباس صاحب امام جماعت حسینی مسجد مولانا حسن اختر نجفی مولانا حسن رضا نجفی مولانا علی رضا ماسٹر ضرغام حسین ماسٹر عمار حیدر شبیہ الحسن کرار علی مولانا محمد ظہیر الحسن ظفر الحسن آل حسن ریحان علی محمد صادق نجم الحسن شہنشاہ حسین افضل حسین فیروز حیدر جرار علی فرمان علی خوشنود حسن عادل عباس حافظ عرفان حیدر غضفر علی محمد عباس وغیرہ و غیرہ وکثیر تعداد میں مؤمنین نے شرکت کی۔
آخر میں حجت الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا شمشیر علی مختاری پرنسپل مدرسہ جعفریہ کوپا گنج نے صدارتی تقریر پیش کرتے ہوئےاس میں نوجوان کو قرآن سیکھنے و قرآن کی صحیح سمجھ کر پڑھنے کی ھدایت دی اور اسکے بعد تمام مومنین و ملک کی صحت و سلامتی وترقی کیلئے دعا کی اسکے بعد درس قرآن میں شریک ہونے والے افراد کو مصلیان حسینی مسجد کی جانب سے ہدیہ و تبرک پیش کیا گیا۔
اس جشن کی صدارت کررہے جناب شمشیر علی مختاری کی جانب سے درس قرآن میں شرکت کرنے والے تمام افراد کو عیدی پیش کی گئ اسکے بعد مولانا حیدر عباس مختاری امام جماعت حسینی مسجد محلہ بازید پورہ نے جشن میں شرکت کرنے والے تمام مومنین کا شکر یہ ادا کیا۔
آپ کا تبصرہ