اتوار 30 مارچ 2025 - 14:49
دنیا میں سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتاب قرآن مجید ہے : ڈاکٹر مولانا معصوم رضا واعظ

حوزہ/ مکتب امامیہ قائمیہ واقع بارگاہ حسینی دہیاواں چھپرا بہار میں سالانہ محفلِ ختم قرآن و تقسیم انعانات کا اہتمام

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق،چھپرا،بہار/ ہر سال کی طرح اس سال بھی مکتب امامیہ قائمیہ واقع بارگاہ حسینی دہیاواں چھپرا بہار (ملحقہ ادارہ تنظیم المکاتب لکھنؤ) میں مکتب کے معلم اور چھپرا شہر کے امام جمعہ و جماعت ڈاکتر مولانا سید معصوم رضا رضوی واعظ اور معلم قرآن مولانا سید شمیم حیدر صاحب کی زیر نگرانی سالانہ محفلِ ختم قرآن و تقسیم انعانات کا عطیم الشان پیمانہ پر اہتمام کیا گیا۔

۲۹؍شعبان المعظم ۱۴۴۶ھ سے اجتماعی قرآن خوانی کا سلسلہ شروع ہوا اور ۲۷؍ماہ مبارک رمضان کو ختم ہوا۔یہ سلسلہ تقریباً ۳۲؍سال سے جاری ہے۔تمام بچے اور بچیاں استاد کی نگرانی میں ختم قرآن کرتے ہیں ۔تلاوت قرآن کے دوران تجوید اور مخارج حروف کا خاص خیال رکھا جاتا ہے۔اس درمیان تقریباً۲۲ختم قرآن کیا گیا۔اس میں تمام پڑھنے والوں کو انعامات سے نوازا گیاتاکہ ان کی حوصلہ افزائی ہو۔

محفل ختم قرآن کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جسے مدرسہ کے معلم مولانا سید شمیم حیدر صاحب نے اپنی خوش آواز اور حسن قرأت سے سامعین کو خوب محظوظ کیا۔اس کے بعد مدرسہ کی طالبات نے مناجات پیش کی اور مدرسہ کے استاد مولانا شمیم حیدر نے اشعار پیش کئے۔بعدہ‘ ڈاکٹر مولانا سید معصوم رضا رضوی واعظ امام جمعہ چھپرا نے حاضرین محفل کو خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دنیا کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی کتابوں میں اگر کوئی کتاب ہے تو وہ قرآن مجید ہے جسے مسلمان اپنے سینوں میں بذریعہ حفظ محفوظ کرتے ہیں۔قرآن مجید مخلوق کے ساتھ خدا کا عہدوفرمان ہے۔لہٰذا ضروری ہے کہ اس عہد نامے کو غور سے دیکھیں،پڑھیں،سنیں،اور سمجھنے کی کوشش کریں۔قرآن بہترین شفاعت کرنے والا ہے۔حضرت رسول خدا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا ارشاد گرامی ہے کہ قرآن مجید اپنے قاری پڑھنے والے کے لئے کیا ہی اچھا شفاعت کرنے والا ہے ۔

اس موقع پر صحیح قرأت کے ساتھ قرآن پڑھنے والی آیت امام کو قرآن مجید بشکل انعام دیا گیا۔نیز قرآن کی تلاوت کرنے والے جن بچے اور بچیوں کو خوبصور انعامات سے حوصلہ کی گئی ان میں محمد ثمیر خان،تنو پروین،ثمر خان،اعیان رضا،یوسف مہدی،شناور محسن،ثمر عباس،قدسیہ زہراء،یاسر حسن،اجرت زہراء،ریحان امام،مزمل امام،نشرح امام،آیت نقوی،شمیم حیدر ،معصوم رضا،ناظم امام،ضامن امام،شوذب محسن،اصغر علی کے نام شامل ہیں۔

محفل ختم قرآن کا آغاز بعد نماز عشاء ہوا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔اور ماہ رمضان وقرآن سے اپنی ہمبستگی کا روح پرورمظاہرہ کیا۔

اس موقع پر سید محمد شعیب،سید احتشام حسین ایڈوکیٹ،سید قائم حیدر،سید صداقت رضا،سید کاظم رضا رضوی،سید انور امام،سید ابرار حسین،سید رضا علی،سید امتیاز حیدر،سید انور امام نقوی،سید قیصر نقوی،سید صفی امام،میثم امام،سید غالب امام،فیروز امام،سید سرفراز حسین،سید انصار امام وغیرہ بطور خاص موجود رہے۔منتظم مکتب سید صدا اقت رضا نے جملہ حاضرین کا پر خلوص شکریہ ادا کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha