۱۳ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۳ شوال ۱۴۴۵ | May 2, 2024
مجلس

حوزہ/ اسلام عدل و انصاف، رحمت و رافت اور وحدت و محبت کا پیغام دیتا ہے۔شیعہ یا سنی کسی فرقہ کی بات نہیں ہے بلکہ اسلام انسانی سماج و معاشرہ کی تعمیرو تطہیر کے لئے آیا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، املو،مبارکپور،ضلع اعظم گڑھ(اتر پردیش) ہندوستان/کسی قوم کی نفرت و عداوت تمہیں ظلم و ناانصافی پر نہ ابھارے ، بلکہ تم عدل و انصاف کرتے رہوخواہ انھوں نے تم پر ظلم و زیادتی کی ہو یہ خوف خدا کے زیادہ قریب ہے۔یہ ہے قرآن کا پیغام اپنے پیروکاوں کے لئے ۔اسلام عدل و انصاف، رحمت و رافت اور وحدت و محبت کا پیغام دیتا ہے۔شیعہ یا سنی کسی فرقہ کی بات نہیں ہے بلکہ اسلام انسانی سماج و معاشرہ کی تعمیرو تطہیر کے لئے آیا ہے۔جب سماج و معاشرہ میں معصیت و شرارت سرایت کر جائے تو قران مجید کے سورہ نساء کی آیت 64 ہدایت بن کر سامنے آتی ہے کہ ’’اور (اے حبیب!) اگر وہ لوگ جب اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھے تھے آپ کی خدمت میں حاضر ہو جاتے اوراللہ سے معافی مانگتے اور رسول( ﷺ ) بھی ان کے لیے مغفرت طلب کرتے تو وہ (اس وسیلہ اور شفاعت کی بنا پر) ضرور اللہ کو توبہ قبول فرمانے والا نہایت مہربان پاتے۔‘‘

کسی قوم کی نفرت و عداوت تمہیں ظلم و ناانصافی پر نہ ابھارے: حجۃ الاسلام مولانا وصی حسن خان

اب جب کہ رحمۃ للعالمین بظاہر جسمانی شکل و سورت میں ہمارے درمیان نہیں ہیں تو مسلمانوں کو چاہیئے کہ قبر سول پر حاضری دیں ،اپنے مسائل و مشکلات کا حل طلب کریں ۔رسول خدا آج بھی اسی طرح رحمت ہیں جیسے ظاہری زندگی میں رحمت تھے۔آج ابو ایوب انصاری،حضرت بلال ،حضرت فاطمہ زہرا سلام اللہ علیہا سے بڑھ کر تو کوئی ایمان والا نہیں یہ عظیم ہستیاں قبر رسول پر رخسار رکھ رو رو کو اللہ سے دعائیں مانگتی تھیں ،قبر رسول کی مٹی کو چومتی بوسہ دیتی تھیں۔متفق علیہ حدیث نبوی ہے کہ ’’جس نے میری قبر کی زیارت کی میری وفات کے بعد تو وہ انہیں لوگوں کی طرح ہے جنھوں نے میری حیات میں میری زیارت کی‘‘۔

کسی قوم کی نفرت و عداوت تمہیں ظلم و ناانصافی پر نہ ابھارے: حجۃ الاسلام مولانا وصی حسن خان

ان خیالات کا اظہار حجۃ الاسلام مولانا وصی حسن خان استاد وثیقہ عربی کالج فیض آباد نے بتاریخ ۲۸؍ ستمبر بروز پنجشنبہ بمقام امامباڑہ قصرحسینی محلہ حجرہ شاہ محمد پور مبارکپور میں مولانا الحاج کرار حسین،قائم رضا،الحاج طاہر حسین،الحاج حسن عباس کے والد مرحوم الحاج مزمل حسین کربلائی کی مجلس ترحیم کو خطاب کے دوران کیا۔

کسی قوم کی نفرت و عداوت تمہیں ظلم و ناانصافی پر نہ ابھارے: حجۃ الاسلام مولانا وصی حسن خان

آخر میں مولانا نے امام حسین ؑ کے مصائب بیان کئے جس کو سن کر لوگوں کی آنکھیں اشکبار ہو گئیِں۔ اس موقع پر مولانا ابن حسن املوی،مولانا غلام پنجتن،مولانا اقتدار حسین ،الحاج ماسٹر ساغر حسینی سمیت کثیر تعداد میں مومنین شریک مجلس ہوئے۔

کسی قوم کی نفرت و عداوت تمہیں ظلم و ناانصافی پر نہ ابھارے: حجۃ الاسلام مولانا وصی حسن خان

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .