حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حضرت دلدار علی غفرانمآب کے پر پوتے شاہی مسجد رئیس منزل کے پیش امام آصفی مسجد کے نائب امام مولانا سید محمد علی حیدر نقوی آل غفرانمآب؛
پیدائش: ا؍جنوری ۱۹۴۹ء وفات
وفات: ۴؍ستمبر ۲۰۲۵ء مطابق: ۱۱؍ربیع الاول ۱۴۴۷ھ
تعلیم: مدرسہ ناظمیہ سے علم دین حاصل کیا و جدید علماء کرام سے خصوصی علم فیض حاصل کیا۔ آپ نے فاضل ادب،فاضل دینیات و دیگر علوم حاصل کیے۔ علی گڑھ سے اعلیٰ تعلیم حاصل کی۔
شیعہ کالج سے گریجوئشن کیا لکھنؤ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوئشن کیا آپ فن خطاطی و علم حعفی پر کافی عبور رکھتے تھےیہ علم آپ نے اپنےوالد ماجد آیۃاللہ مولانا سید علی شبر مجتہد سے حاصل کیا۔ آپ کے والد عربی ادب کے مایہ ناز کہلاتے تھے۔
امام باڑہ ناظم صاحب و قصر حسینی میں عشرہ مجالس کو خطاب کرتے رہتے تھے۔ جیسا کہ آپ کے والد خطاب کرتے رہے۔ آپ نے عزاداری کی سماج کی تحریکوں میں بڑھ کر حصہ لیا۔

آپ بڑے امامباڑے چھوٹے امامباڑے میں عشرہ اولیٰ کی مجالس کو کافی وقت تک خطاب کرتے رہے۔یہ مجالس حسین آباد ٹرسٹ کی طرف سے منعقد کی جاتی ہیں۔
مولانا محمد علی حیدر نقوی آپ انجمن غنچۂ مہدیہ کے سرپرست کی حیصیت رکھتے تھے۔ اور انجمن کے شانہ بہ شانہ رہتے تھے۔آپ انجمن غنچۂ مہدیہ و انجمن شبیریہ کے خصوصی ذاکر و عالم کی حیصیت رکھتے تھے۔
آپ نے پچاس برس لگاتار مجالس کو خطاب کیا۔مولانا محمد علی حیدر نقوی نے والد ماجد سے علم دینی حاصل کیا آپ کے والد ماجد آیۃاللہ علی شبر مجتہد آل غفرانمآب اپنے وقت کے بہترین عالم تھے جو حضرت غفرانمآب کے بڑے بیٹے کی نسل سے آپ کا خاص تعلق ہے۔

آپ کچھ وقت کے لیے کربلا گئے لیکن وقت نے زیادہ مہلت نہ دی والد ماجد کی طبیت کو دیکھتے ہوئے واپس تشریف لائے اور پھر یہیں خدمت دین میں مصروف ہوگئے ۔
مولانا سید محمد علی حیدر نقوی آل غفرانمآب کا شمار خاندان اجتہاد کے بزرگ علماء کرام میں ہوتا ہے۔لکھنؤ کے امامباڑے کربلائیں اور لکھنؤ کی عزاداری پر ۲۰۰ مضامین شائع ہو چکے ہیں۔ جو مختلف اخبار کی زینت بن چکے ہیں آپ نے کئی کتب لکھیں جو غیر مطبوعہ ہیں۔

آپ کی دو بیٹیاں جو گریجوئشن کر چکی ہیں آپ کا بیٹا مولانا سید رضوان حیدر نقوی جو سلطان المدارس و جامعہ سلطانیہ سے فارغ التیصیل ہیں جنہوں نے مولوی عالم و صدرالافاضل کی اعلیٰ تعلیم مکمل کر لی ہے۔اب وہ علم دین میں مصروف ہیں سید رضوان حیدر نقوی نے شیعہ کالج سے گریجوئشن کیا ، لکھنؤ یونیورسٹی سے پوسٹ گریجوئشن کیا۔ K.M.C. یونیورسٹی سے ماسٹر ان جرنلزم کیا اس وقت وہ اپنے والد صاحب جیسے دین کی خدمت انجام دے رہے ہیں۔
مرحوم مولانا سید محمد علی حیدر نقوی آل غفرانمآب کی مجلس چہلم ان شاءاللہ بتاریخ ۱۲؍اکتوبر ۲۰۲۵ء بروز اتوار بوقت ۳۰۔۱۲بجے دن بمقام امامباڑہ محمد علی شاہ (چھوٹو امامباڑہ) حسین آباد،لکھنو میں منعقد ہوگی جس میں حجۃ الاسلام والمسلمین عالی جناب مولانا سید کلب جواد امام جمعہ مسجد آصفی لکھنؤ خطاب فرمائیں گے جس میں تمام مومنین سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔
زنانی مجلس اسی روز روضہ حضرت مسلم رئیس منزل حسین آباد لکھنؤ میں منعقد ہوگی جس میں حجۃ الاسلام مولانا سید کلب جواد کی اہلیہ محترمہ خطاب فرمائیں گی۔سوز خوانی کے فرائض محترمہ سبیکہ صاحبہ انجام دیں گی۔جس میں تمام مستورات سے شرکت کی گزارش کی گئی ہے۔اس موقع پر محقق و معروف اہل قلم جناب مولانا ابن حسن املوی واعظ ترجمان مجمع علماء و واعظین پوروانچل نے مرحوم حجۃ الاسلام مولانا سید محمد علی حیدر نقوی صاحب قبلہ آل آل غفرانمآب کی مجلس چہلم کے موقع پر مرحوم کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ مولانا سید محمد علی حیدر نقوی آل اغفرانمآب خاندان اجتہاد کا ایک روشن چراغ تھے افسوس وہ چراغ ہمیشہ کے لئے گل ہو گیا،خاندان اجتہاد کی محترم و بزرگ شخصیت کی رحلت نہ صرف ایک خانوادہ کی مصیبت ہے بلکہ پوری قوم کے لئے ناقابل تلافی بڑا نقصان ہے۔مولانا نے مرحوم کے فرزند عالی جناب مولانا سید رضوان حیدر صدر الافاضل اور جملہ لواحقین و متعلقین کی خدمت میں تعزیتی پیغام ارسال فرمایا ہے۔









آپ کا تبصرہ