۲۶ شهریور ۱۴۰۳ |۱۲ ربیع‌الاول ۱۴۴۶ | Sep 16, 2024
عبد المجید

حوزہ/ فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی اور گستاخ رسولؐ کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات رکھے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس کے ایک اعلیٰ سطحی وفد نے مہاراشٹرا کے نائب وزیر اعلیٰ اجیت پوار سے ملاقات کی اور گستاخ رسولؐ کی گرفتاری سمیت کئی مطالبات رکھے۔

گستاخ رسول رام گیری کی گرفتاری کا مطالبہ، وقف ترمیمی بل پر پارٹی کے مؤقف کی وضاحت، ریاست کا امن بگاڑنے والوں کے خلاف کاروائی، ریاست میں جنسی زیادتیوں کے خلاف ٹھوس اقدامات سے متعلق نائب وزیر اعلیٰ نے اطمینان کے ساتھ گفتگو کو سنا اور ضروری اقدامات کی یقین دہانی کروائی ۔

کوارڈنیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس جناب عبدالمجیب نے بتایا کہ وفد میں پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام ممبئی، ڈاکٹر سلیم خان سنئیر صحافی و رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند فرید شیخ صدر امن کمیٹی ممبئی، مولانا جلیل انصاری صدر جمعیت اہل حدیث ممبئی، مولانا محمد فیاض باقر نمائندہ شعیہ مسلک، حافظ اقبال چونا والا رکن شوریٰ دارالعلوم دیوبند، سرفراز آرزو صدر خلافت ہاؤز کمیٹی ممبئی، عبدالحسیب بھاٹکر رکن شوریٰ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر، ڈاکٹر شاکر شیخ کو کوارڈنیٹر فیڈریشن آف مہاراشٹرمسلمس عظیم الدین صدر موومنٹ فار ہیومن ویلفیئر، سلیم بھاٹی، فاروق امانی عرفان خان اسلم غازی صدر اے پی سی آر مہاراشٹر اشرف خان پی آر سیکریٹری ممبئی، فیروز خان، مولانا احمد، فاروق بھائی نئی روشنی، ذاکر بھائی، حاجی یونس، ایڈووکیٹ شوکت انجمن اسلام پنچ گنی، مختار شیخ کے علاوہ شاہین خانم، یاسمین خان ہ، عمائرہ انصاری ہ، یاسمین شیخ حلقہ خواتین موجود تھیں۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .