۲۵ آذر ۱۴۰۳ |۱۳ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 15, 2024
کراچی فلسطین فاؤنڈیشن

حوزہ/ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ 1979ء میں امام خمینیؒ نے طاغوت کو دنیا کے سامنے عیاں کیا، امام خمینیؒ کا احسان ہے کہ آج امت مسلمہ اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں، ملکی عوام ماہ رمضان المبارک کو ماہ فلسطین کے ماہ کے نام سے منائیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، فلسطین فاؤنڈیشن پاکستان کے زیر اہتمام کراچی کے مقامی لان میں القدس کانفرنس و دعوت افطار کا اہتمام کیا گیا، جس میں سیاسی، مذہبی و سماجی رہنماؤں اور اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے شرکت کی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جماعت اسلامی پاکستان کے مرکزی نائب امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی نے کہا کہ اسرائیل سے عرب ممالک تعلقات قائم کر چکے تھے، استعماری طاقتوں کا خواب کبھی پورا نہیں ہوگا، گزشتہ سال رمضان میں ممبئی سے ریاض، ریاض تا تل ابیب سڑک بن رہی تھی، 7 اکتوبر سے شروع ہونے والا طوفان الاقصیٰ آپریشن عزم و جرأت کی داستان رقم کر رہا ہے، 1979ء میں امام خمینیؒ نے اس طاغوت کو دنیا کے سامنے عیاں کیا، امام خمینیؒ کا احسان ہے کہ آج امت مسلمہ اپنے دشمن کو پہچانتے ہیں، ملکی عوام ماہ رمضان المبارک کو ماہ فلسطین کے ماہ کے نام سے منائیں۔

انہوں نے کہا کہ عالمی سامراجی قوتیں امت مسلم کے خلاف منظم سازشیں کر رہی ہیں، حماس و حزب اللہ عالم اسلام کے دو بازو ہیں، ان شاء اللہ بہت جلد فلسطین میں امریکا و برطانیہ سمیت تمام شیطانی قوتوں کو شکست ہوگی۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے مجلس وحدت مسلمین سندھ کے صدر مولانا سید باقر عباس ٰزیدی نے کہا کہ امریکا و اسرائیلی ایجنڈے کے تحت خطے میں قرفہ واریت پھیلائی گئی، طوفان الاقصیٰ فلسطینی جنگ نے دنیا کی آنکھیں کھول دی ہیں، یورپی عوام فلسطین میں ہونے والے مظالم کے خلاف مسلسل آواز بلند کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں فلسطینی پرچم پر پابندی آئینِ پاکستان اور قائداعظمؒ کے نظریئے کی توہین ہے، حکومت کی اسرائیل نواز پالیسیوں کی شدید مذمت کرتے ہیں، نیشنل اسٹیڈیم میں فلسطینی پرچم چھین لینا بنیادی حقوق کے خلاف ورزی ہے، پولیس اہلکاروں کو فلسطینی پرچم چھینتے اور شہریوں کو پولیس کی طرف سے زدوکوب کرنے کی مذمت کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ قائداعظمؒ کے پاکستان میں فلسطین کی آواز اٹھانا جرم بنا دیا گیا ہے، حکومت امریکا اور برطانیہ کی غلامی میں حد سے آگے نکل گئی ہے۔

کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر صابر ابومریم نے کہا کہ غزہ میں بچے بھوکے ہیں اور مسلم حکمران اسرائیل کو اس کی تمام تر جارحیت کے باوجود تیل، گیس اور امداد دے رہے ہیں، ماہ رمضان المبارک کو ماہ فلسطین کے نام سے منا رہے ہیں، تمام سیاسی و مذہبی جماعتوں، اقلیتی برادری کے قائدین اور ملکی عوام اسرائیلی جارجیت کے خلاف اپنا بھرپور احتجاج جاری رکھیں اور فلسطین کے حق میں دعا کریں۔

کانفرنس میں علامہ حسن ظفر نقوی، علامہ عقیل انجم قادری، یونس بونیری، بشیر سیدو زئی، مفتی محمد داؤد، علامہ مرتضیٰ رحمانی، علامہ قاضی احمد نورانی، اسرار عباسی، اظہر ہمدانی، میجر قمر عباس، علامہ باقر حسین زیدی، مفتی فضل ہمدرد، مسلم پرویز، مفتی معاذ نظامی، ثاقب نوشائی، علامہ صادق تقوی، قاری فرقان، مولانا ملک عباس، مہدی عباس، جمشید حسین، علامہ مبشر حسن سمیت مختلف سیاسی، مذہبی جماعتوں، سماجی تنظیموں اور اقلیتی برادری کے رہنما منوج کمار، ارجن سنگھ، پاسٹر صادق ڈینیئل سمیت دیگر نے شرکت کی۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .