۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
حجت الاسلام صفایی

حوزہ/ امام جمعہ بوشہر نے کہا: انسان اپنے ظرف کے اعتبار سے ماہ رمضان سے مستفید ہوتا ہے، یہی وجہ سے جو بزرگوں نے کہا ہے کہ انسان اپنی معرفت کے اعتبار سے ہی فائدہ اٹھاتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایران کے صوبہ بوشہر میں ولی فقیہ کے نمائندے حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفایی بوشہری نے آج قبل از ظہر نامہ نگاروں کے ساتھ انٹرویو میں ماہ مقدس رمضان کی فضیلت کا ذکر کرتے ہوئے کہا: رمضان کا مہینہ فیصلہ کن ہے اور اگر انسان ماہ رمضان سے استفادہ کرے تو یقیناً انسان کی زندگی اور اس کی تقدیر بدل جائے گی۔

امام جمعہ بوشہر نے کہا: انسان اپنے ظرف کے اعتبار سے ماہ رمضان سے مستفید ہوتا ہے، یہی وجہ سے جو بزرگوں نے کہا ہے کہ انسان اپنی معرفت کے اعتبار سے ہی فائدہ اٹھاتا ہے۔

انہوں نے کہا: معرفت تو صرف ایک ابتداء ہے، اس کے بعد کا مرحلہ یعنی مرحلہ عمل زیادہ اہم ہے، عمل ضروری ہے، اسی لیے رمضان کی معرفت حاصل کرنا اور اس پر عمل کرنا انسان کو بلندیوں تک پہنچا دیتا ہے،انسان کے ماضی کی تلافی ہو جاتی ہے اور مستقبل سنور جاتا ہے۔

حجۃ الاسلام والمسلمین صفایی بوشہری نے کہا: ماہ رمضان کے دو پہلو پائے جاتے ہیں، ایک پہلو عنایت خدا وندی کا ہے، اور دوسرا پہلو انسان کی تربیت کا ہے، عنایتی پہلو جیسے مغفرت الہی اور ثواب وغیرہ، اور تربیتی پہلو یعنی انسان تقویٰ کی بلندیوں تک پہونچ جائے اور خدا کی نافرمانیوں سے بچے۔

امام جمعہ بوشہر نے مزید کہا: اگر کوئی شخص تقویٰ کے مطابق زندگی بسر کرے تو وہ خدا کو اور اس کے آثار کو اس طرح محسوس کرے گا کویا کہ وہ خدا کو دیکھ رہا ہو۔

تبصرہ ارسال

You are replying to: .