۱۲ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۲۲ شوال ۱۴۴۵ | May 1, 2024
تصاویر/ اجلاس مدیران مراکز و گروههای علمی

حوزہ/ انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم میں 4000 سے زیادہ فاضل طلاب موجود ہیں جو اجتہاد کے قریب ہیں، یہ عظیم کارنامہ مدارس کے منتظمین کی خلوص نیت اور شب و روز کی زحمتوں سے ممکن ہوا۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے جمکران میں حوزہ علمیہ کے سربراہ آیت اللہ اعرافی، حوزہ علمیہ ایران کے منتظمین، معاونین اور مختلف مدارس کے مدیروں کے ساتھ ملاقات میں کہا: حوزہ علمیہ کے مختلف شعبوں میں قابل قدر خدمات انجام پائی ہیں، حوزہ علمیہ میں داخلے کے لئے اس سال خاص شرائط اور پالیسی کو مد نظر رکھا گیا اور اس سلسلے میں ایک خصوصی گروپ بھی تشکیل دیا گیا ہے۔

حوزہ علمیہ قم کے نائب مدیر نے مزید کہا:اس سلسلے میں ہم نے حوزہ علمیہ کو من عن طریقے سے متعارف کرانے کا فیصلہ کیا، لہذا پہلے مرحلے میں ہم نے ایرانی اسکولوں کے ذمہ داروں سے بات کی کہ وہ اپنے اسکول میں بچوں کے درمیان حوزہ علمیہ کو متعارف کرائیں۔

انہوں نے کہا کہ حوزہ علمیہ قم میں 4000 سے زیادہ فاضل طلاب موجود ہیں جو اجتہاد کے قریب ہیں، یہ عظیم کارنامہ مدارس کے منتظمین کی خلوص نیت اور شب و روز کی زحمتوں سے ممکن ہوا۔

حجۃ الاسلام والمسلمین حمید ملکی نے مزید کہا: ہم سال 1403 ہجری شمسی میں حوزات علمیہ کے تعلیمی میدان میں ایک عظیم انقلاب اور تبدیلی کے لیے تیار ہیں۔

اس موقع پر آیت اللہ اعرافی نے خطاب کرتے ہوئے ماہ رمضان اور نزول قرآن کی جانب اشارہ کیا اور کہا: اگرچہ کہ قلب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ و سلم پر آیات قرؤن نازل ہوئیں، لیکن شاید رمضان کا مقدس مہینہ اور حضور اکرم (ص) کا قلب مبارک ایک ساتھ مل کر نزول قرآن کا سبب بنا۔

اس اجلاس کی تصاویر:آیت اللہ علی رضا اعرافی کی حوزہ علمیہ کے ہیڈکوارٹر اور دینی مدارس کے ڈپٹی ڈائریکٹرز سے ملاقات

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .