۲۴ آذر ۱۴۰۳ |۱۲ جمادی‌الثانی ۱۴۴۶ | Dec 14, 2024
حجت الاسلام علیزاده

حوزہ / حوزہ علمیہ خراسان کے ثقافتی و تبلیغی امور میں تربیت بدنی کے مسئول نے کہا: دینی تعلیمات میں روح اور نفس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جسمانی سلامتی کی بھی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی | حوزہ علمیہ خراسان کے ثقافتی و تبلیغی امور میں تربیت بدنی کے مسئول حجت الاسلام سید مجید علی زادہ نے ایران کے شہر مشہد میں "کراٹے ٹرینرز کی اعزازی کانفرنس" کے موقع پر حوزہ نیوز کے نامہ نگار کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا: خداوند متعال نے ہمیں جو جسم عطا کیا ہے وہ دراصل روح کی سواری اور الہی امانت ہے لہذا ہمیں اس کا بھرپور خیال رکھنا چاہئے۔

انہوں نے کہا: روح اور نفس کی حفاظت کے ساتھ جسمانی سلامتی پر توجہ بھی بہت ضروری ہے۔ ہماری دینی تعلیمات میں روح اور نفس کی حفاظت کے ساتھ ساتھ جسمانی سلامتی کی بھی بہت زیادہ تاکید کی گئی ہے۔ بزرگوں کی روایات اور کلام میں ورزش کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

حجت الاسلام سید مجید علی زادہ نے مزید کہا: رہبر معظم انقلاب اسلامی بھی ورزش کی اہمیت کو بیان کرتے ہوئے فرماتے ہیں کہ "ورزش کا حکم گویا امر بالمعروف کا حکم دینا ہے" یعنی ورزش کرنا امر بالمعروف شمار ہوتا ہے اور یاد رہے کہ امر بالمعروف فرض ہے لہذا سب کو ورزش اور سلامتی کی جانب دعوت دینا چاہئے خصوصا طلابِ دینی کہ جن کی اکثر سرگرمیاں فکری اور علمی رہتی ہے۔

انہوں نے طلاب کے ورزش پر تاکید کرتے ہوئے مزید کہا: ورزش کے ذریعہ جسم و روح دونوں کی صحت برقرار رہتی ہے اور تبلیغی فرائض بھی بہتر طریقے سے انجام پاتے ہیں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .