حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، مشہد میں نمائندہ ولی فقیہ آیتالله سید علم الهدی نے مشہد شہر میں منعقدہ تیسرے ثقافتی و ورزشی فیسٹول برائے بسیجی طلبہ کی افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے طلبہ کے لیے ورزش کی اہمیت اور اس کے جسمانی و روحانی صحت پر اثرات پر گفتگو کی۔
انہوں نے کہا: دینی تعلیمات میں بھی جسمانی اور روحانی صحت کو علمی ترقی کے ساتھ جوڑا گیا ہے۔
انہوں نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فرمان کا حوالہ دیتے ہوئے کہا: نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم فرماتے ہیں کہ "سلامتی اور امن و امان دو مجہول نعمتیں ہیں"۔ ان نعمتوں کے "مجہول" ہونے کا مطلب یہ نہیں کہ لوگ ان کی موجودگی یا اثرات سے بے خبر ہیں بلکہ حقیقت یہ ہے کہ اکثر لوگ ان کی حقیقی قدر کو نہیں سمجھتے۔
آیت الله سید علم الهدی نے کہا: ہم سب محسوس کرتے ہیں کہ ہم صحت اور امن کی حالت میں ہیں لیکن بدقسمتی سے ہم ان نعمتوں کی اہمیت کو اکثر نظر انداز کر دیتے ہیں اور ان کے کردار پر غور نہیں کرتے۔
انہوں نے ورزش اور جسمانی صحت کے تعلق پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا: ورزش نہ صرف نوجوانوں کے لیے بلکہ تمام عمر کے افراد خاص طور پر طلبہ کے لیے ناگزیر ہے۔
آیت الله سید علم الهدی نے مزید کہا: ورزش ایک ایسی بنیادی حقیقت ہے جو انسان کی جسمانی صحت پر گہرا اثر ڈالتی ہے۔ اگر لوگ اپنی جوانی میں ورزش کو نظر انداز کریں تو مستقبل میں انہیں کئی جسمانی مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا جو نہ صرف ان کی زندگی کے معیار کو متاثر کرے گا بلکہ ان کی علمی اور دینی سرگرمیوں پر بھی منفی اثر ڈالے گا۔
آپ کا تبصرہ