۴ آذر ۱۴۰۳ |۲۲ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 24, 2024
فاطمه میرزائیان

حوزہ/ شعبہ تصوف کاذب کی محقق اور لیکچرر نے کہا: یوگا ورزش نہیں ہے بلکہ بدھسٹ افکار کی عملی عبادت ہے ، اور اس کی تمام تر تحریکوں کے پیچھے ایسا فلسفہ ہے جو لوگوں کو مذہب مخالف افکار کو قبول کرنے پر مجبور کرتا ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، شعبہ تصوف کاذب کی محقق اور لیکچرر فاطمہ میرزائیان نے میڈیا خواندگی اور ابھرتے ہوئے تصوف سے متعلق "پائیش" نامی پروگرام میں جھوٹے تصوف کو نیم عرفانی نظریات سے پیدا ہوا سمجھا اور سائبر اسپیس میں ابھرتے ہوئے تصوف کے بارے میں کہا: "اس وقت دنیا میں لوگ روحانیت کے پیاسے ہیں اور اسے مادی خلا کے خلاف ایک طرح کا احتجاج سمجھتے ہیں، لیکن معنویت کی طرف تیزی سے بازگشت کا برنامہ نہ ہونا اس بات کا سبب بنا کہ وہ معنویت کے دعوے کی طرف کھنچے چلے جائیں، چاہے وہ دعوی کہیں سے بھی ہو۔

لوگوں کو جذب کرنے کے لئے فرقوں کا پہلا قدم اشتہار بازی ہے

محقق نے پرکشش اشتہار بازی کو سائبر اسپیس میں ابھرتے ہوئے تصوف کا ابتدائی مرحلہ قرار دیا اور بات جاری رکھتے ہوئے کہا: اگلے مرحلے میں ، لوگوں کے ساتھ آنے کے بعد، وہ اہم امور کے بارے میں بات کرنا شروع کردیتے ہیں اور بڑے پیار سے لوگوں کو انکے ہی عقائد سے بد ظن کرتے ہیں، تاکہ وہ جانچ پڑتال کریں، اور پھر آخر میں اپنے انحرافی تفکرات لوگوں کے سامنے پیش کرتے ہیں اور اپنے حق بہ جانب ہونے کے چہرے کے ساتھ لوگوں کو نشستوں میں آنے کی تشویق کرتے ہیں۔

میرزائیان نے سامعین سے کم محاذ آرائی اور افراد تک آسان رسائی، سائبر اسپیس میں فرقوں کی سرگرمیوں کی ایک وجہ سمجھی اور واضح کیا: "بدقسمتی سے ، لوگ سائبر اسپیس پر آسانی سے اعتماد کرلیتے ہیں اور اس کی وجہ سامعین کی میڈیا خواندگی کی کمی ہے۔ "

انہوں نے ریڈیو "گفتگو" پر یہ بیان کرتے ہوئے: تمام طبقات ان اداروں کے سامع ہوسکتے ہیں، کہا کہ: "یہ دھارے ہمیشہ مذہبی اور اسلامی ظہور کے ساتھ داخل نہیں ہوتے ہیں بلکہ وہ سامعین کی ضروریات کو مدنظر رکھتے ہوئے لوگوں کو مشتعل کرتے ہیں۔"

جذباتی مدد؛ سامعین کو فرقوں کی طرف راغب کرنے کا عنصر

جھوٹے تصوف کے میدان کی استاد نے ان فرقوں کی جذباتی حمایت کو ان کی طرف راغب کرنے کا ایک اور عنصر سمجھا اور مزید کہا: "لوگ کسی کو بھی شخصی مسائل کا حل پیش کرنے کی صورت میں قبول کرتے ہیں اور ان میں کوئی سرخ لکیر نہیں ہوتی ہے اور وہ ان فرقوں کی طرف راغب ہو جاتے ہیں۔"

میرزائیان نے ، ان دھاروں کے لئے ثقافتی متولی کی کمی پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا: "احتساب کے انچارج بہت سے مراکز ان دھاروں کے بارے میں نہیں جانتے ہیں ، اور یہ ایک گہری کمزوری ہے۔"

سائبر اسپیس میں فرقوں کی سرگرمیوں کے بارے میں مذہبی ماہرین کے علم کا فقدان

انہوں نے سائبر اسپیس میں مذہب کی تبلیغ کرنے والے ماہرین اور علما کی سرگرمی کی کمی کو ان دھاروں سے ناواقفیت کا سبب قرار دیا اور کہا: "بہت سے فرقے ، عوامی گروہوں کو تشکیل دے کر اور سامعین کو راغب کرکے ، لوگوں کو نجی گروہوں میں لے جاتے ہیں اور ان میں اپنے خیالات پیدا کرتے ہیں اور یہ ایک  ابھرتے ہوئے تصوف کی تکنیک ہے۔

انہوں نے کہا ، "یوگا ورزش نہیں ہے بلکہ بدھسٹ افکار کی عملی عبادت ہے ، اور اس کی تمام تر تحریکوں کے پیچھے ایسا فلسفہ ہے جو لوگوں کو مذہب مخالف افکار کو قبول کرنے پر مجبور کرتا ہے۔"

انہوں نے فیڈریشن آف پبلک اسپورٹس میں یوگا کے بطور کھیل کے اندراج پر افسوس کا اظہار کیا: "یوگا انسٹی ٹیوٹ ہندوستانی مندروں میں کیمپ لگاتے ہیں اور منحرف سوچ کو فروغ دیتے ہیں۔"

میرزائیان نے بیان کیا: "لوگوں میڈیا خواندگی میں اضافہ کیا جانا چاہئے تاکہ وہ سائبر اسپیس میں موجود ہر چیز کو قبول نہ کریں اور کوئی بھی وہ بات قبول نہ کریں جس میں انہیں دینی اور فکری حمایت نظر نہ آئے۔"

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .