۸ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۸ شوال ۱۴۴۵ | Apr 27, 2024
صفایی بوشهری

حوزہ / ایران کے صوبہ بوشہر میں نمائندہ ولی فقیہ نے کہا: طبی ہدایات پر عمل در حقیقت امر بالمعروف ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین غلام علی صفائی نے صوبہ بوشہر میں ثقافتی امور میں سرگرم افراد کے ساتھ ایک نشست کے دوران گفتگو کرتے ہوئے کہا: دین اسلام نے صحت و سلامتی کو بہت زیادہ اہمیت دی ہے اور تمام دینی فرائض میں صحت و سلامتی کے اصولوں کو مد نظر رکھا گیا ہے۔

انہوں نے مزید کہا: کرونا کی وجہ سے لوگوں کی صحت و سلامتی کو خطرات لاحق ہیں لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ ماہ محرم الحرام میں عزاداری اور مجالس عزا کے پروگراموں میں طبی ہدایات پر عمل کیا جائے۔

حجۃ الاسلام صفائی نے کہا: عزاداری کے انعقاد کے مقامات پر اسپرے کئے جائیں اور عزاداری کے پروگراموں میں بہت مختصر ہونے چاہئیں۔

انہوں نے کہا: مذہبی انجمنوں کو چاہئیے کہ وہ ثقافت حسینی(ع) کی ترویج کے لئے سائبر اسپیس اور سوشل میڈیا سے استفادہ  کریں۔ اور لوگوں کو تاکید کریں کہ وہ حفظان صحت کے اصولوں کی رعایت کریں۔

انہوں نے الیکٹرونک میڈیا کے مدیران سے بھی درخواست کی کہ وہ اس سلسلہ میں لوگوں کو آگاہی فراہم کرنے کےلئے مختلف چینلز پر پروگرام نشر کریں۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .