۱ آذر ۱۴۰۳ |۱۹ جمادی‌الاول ۱۴۴۶ | Nov 21, 2024
نعمت زاده

حوزہ  / حجۃ الاسلام و المسلمین امام زادہ نے کہا: دشمن اسلام کوبدنام کرنے کے لئے لوگوں کی صحت و سلامتی اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لانا چاہتے ہیں۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق حجۃ الاسلام والمسلمین احمدزادہ نے شہر مرند کے علماء کے ساتھ ایک نشست میں گفتگو کرتے ہوئے کہا: محرم الحرام کے پہلے عشرے کو امر بالمعروف اور نہی عن المنکر کا نام عشرہ قرار دیا گیا ہے اور قیام امام حسین علیہ السلام بھی امر بالمعروف والنہی عن المنکر  اور سنت پیغمبر اسلام(ص) کے احیاء کے لئے تھا۔

انہوں نے کہا:  امر بالمعروف والنہی عن المنکر  دیگر واجبات کی حفاظت کے لیے ہمہ گیر نظارت ہے اور جو شخص اس فریضہ کو بجا لایا وہ روئے زمین پر خدا کا نمائندہ ہے اور اس فریضہ کی جانب توجہ نہ دینے والے افراد کو لعنت کا مستحق قرار دیا گیا ہے۔

شہر مرند کے امام جمعہ نے کہا: معاشرہ میں برائیاں بہت زیادہ ہوگئی ہیں۔ علماءاور مبلغین سے توقع ہے کہ وہ لوگوں کو امر بالمعروف والنہی عن المنکر کے منفی اثرات سے آگاہ کریں گے۔

انہوں نے کرونا وائرس کے بڑھتے ہوئے کیسز اور ماہ محرم الحرام کی آمد کی جانب اشارہ کرتے ہوئے کہا: دشمن، اسلام کوبدنام کرنے کے لئے لوگوں کی صحت و سلامتی اور عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کو ایک دوسرے کے مقابلے میں لانا چاہتے ہیں۔لہذا ضرورت اس امر کی ہے کہ عزاداری سید الشہداء علیہ السلام کا انعقاد اس انداز میں ہو کہ لوگوں کی صحت و سلامتی کو کسی قسم کا خطرہ لاحق نہ ہو۔

حجۃ الاسلام والمسلمین نعمت زادہ نے کہا: ایام محرم میں نذر و نیاز کی رقوم کو صحت و سلامتی اور اس کی حفاظت کے لئے ضروری اشیاء کی خریداری کی راہ میں خرچ ہونا چاہئے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .