۹ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۹ شوال ۱۴۴۵ | Apr 28, 2024
آیت الله جنتی

حوزہ / اسلامی جمہوریہ ایران کی گارڈین کونسل کے جنرل سیکریٹری نے کہا: کرو نا کی صورتحال میں ہم سب کو اپنی شرعی، اخلاقی اور صحت و سلامتی کے متعلق ذمہ داریوں پر عمل کرنا چاہئے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی گارڈین کونسل کے جنرل سکریٹری آیت اللہ احمد جنتی نے اس کونسل کے اجلاس میں پُربرکت مہینے ذی الحجہ، ایام مباہلہ اور ماہ محرم کی آمد کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: دعا گو ہیں کہ ان نورانی ایام کی برکت سے اسلامی جمہوریہ ایران اور دنیائے اسلام کی مشکلات دور ہوں۔

 آیت اللہ جنتی نے بیروت میں دھماکوں کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہا: یہ دھماکے بہت دردناک تھے اور ان کی وجہ سے بہت زیادہ جانی اور مالی نقصان ہوا ہے۔ امید ہے کہ تمام اسلامی ممالک اس اس مشکل گھڑی میں لبنان کی مدد کریں گے۔

ایرانی  گارڈین کونسل کے جنرل سکیٹری نے کہا: ملت ایران نے ایام کرو نا میں امدادی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور امید ہے کہ ملت ایران حکومت اور لبنانی عوام کی مدد کرنے میں بھی دریغ نہیں کرے گی۔

آیت اللہ جنتی نے محرم الحرام میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام) متعلق آیت اللہ سید علی سیستانی کے علمی موقف اپنانے پر ان کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا: انہوں نے ایام کرو نا میں عزاداری سید الشہداء(علیہ السلام)  کے متعلق بہت عمدہ نظریہ پیش کیا ہے جو قابل اجراء بھی ہے۔

انہوں نے ایام کرونا میں سب کو شرعی، اخلاقی اور مذہبی ذمہ داریوں پر عمل کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: حکومت اور مربوطہ اداروں کو چاہئے کہ سابقہ طرز پر عزاداری کا انعقاد کرنے والوں پر نظر رکھیں اور ان کی رہنمائی کریں تاکہ عزاداری امام حسین(علیہ السلام)  حفظان صحت کے اصولوں کے مطابق انجام پائے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .