۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
تصاویر/ دیدار وزیر ورزش با آیت الله نوری همدانی

حوزہ / آیت اللہ نوری ہمدانی: "میں اپنی صحت و سلامتی کو ورزش کے مرہون منت سمجھتا ہوں۔ میں برسوں سے باقاعدگی سے ورزش کر رہا ہوں البتہ صحت و سلامتی کے لئے مناسب کھانے اور خوراک کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے"۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق ایران کے وزیر کھیل اور ورزش نے شہر قم میں آیت اللہ نوری ہمدانی سے ان کے دفتر میں ملاقات کی۔ آیت اللہ نوری ہمدانی نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے جسم اور روح کی سلامتی کیلئے ورزش کو اہم قرار دیتے ہوئے کہا: موجودہ دور میں ورزش انتہائی ضروری ہے۔

اس مرجع تقلید نے کہا: ورزش اور کھیل ان امور میں سے ہے کہ جن کا تعلق جوانوں سے ہے۔ ضرورت اس امر کی ہے کہ اس راہ میں موجود موانع کو دور کیا جائے تاکہ وہ پہلے سے زیادہ ورزش اور کھیل میں دلچسپی لیں۔

انہوں نے مزید کہا: میں اپنی صحت و سلامتی کو ورزش کے مرہون منت سمجھتا ہوں۔ میں برسوں سے باقاعدگی سے ورزش کر رہا ہوں البتہ صحت و سلامتی کے لئے مناسب کھانے اور خوراک کی اہمیت سے بھی انکار نہیں کیا جا سکتا ہے۔

آیت اللہ نوری ہمدانی نے تمام لوگوں کو ورزش کرنے کی تاکید کرتے ہوئے کہا: اگر ورزش باقاعدہ اور بغیر کسی وقفے کے ہو تو یہ جسم کی مضبوطی اور استحکام کا باعث بنتی ہے اور اگر اس میں تسلسل نہ ہو تو بدن کی سستی کا باعث بنتی ہے۔

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .