حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ نوری ہمدانی نے مدرسہ علمیہ دار الشفا میں دفاع مقدس کے موضوع پر ایک ورچوئل پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ علماے کرام کو دین اسلام کے دفاع اور عالمی استکبار سے مقابلے کے لئے قلم اور جدید ٹیکنالوجی کے ذریعہ جہاد کرنا چاہیے۔ طول تاریخ میں بھی انبیاء الہی اور ائمہ علیہم السلام نے انتہائی سخت حالات میں دین اسلام کا دفاع کیا۔
آیت اللہ نوری ہمدانی نے حکام اور علمائے کرام کو خطاب کرتے ہوئے کہا: نظام، انقلاب اور لوگوں کی خدمت کریں اور جہاں تک ممکن ہو ان کی مشکلات کا حل کریں۔
انہوں نے کہا:گزشتہ ادوار کی طرح آج بھی علماء کرام کو تمام شعبوں میں فعال کردار ادا کرنا چاہیے۔ انہیں ہر حال میں ولی فقیہ کی پیروی کرنی چاہیے کیونکہ اس میں دین اسلام، انقلاب اور نظام کی عزت و سربلندی ہے۔