۶ اردیبهشت ۱۴۰۳ |۱۶ شوال ۱۴۴۵ | Apr 25, 2024
آیت الله نوری همدانی

حوزہ/ آیت اللہ العظمی شیخ حسین نوری ہمدانی نے ایک بیان میں، مشہد مقدس خراسان سے تعلق رکھنے والے ممتاز عالم دین آیت اللہ الحاج سید محمد حسن علوی سبزواری کی وفات پر تعزیت پیش کی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، آیت اللہ العظمی نوری ہمدانی کے تعزیتی بیان کا تفصیلی متن مندرجہ ذیل ہے:

بسم اللہ الرحمن الرحیم

خدمت کے جذبے سے سرشار عالم دین آیت اللہ سید محمد حسن علوی سبزواری کے انتقال کی خبر، گہرے رنج و غم کا باعث بنی۔
اس عظیم شخصیت نے اپنی ساری زندگی کو معصومین(ع) کی خدمت میں صرف کیا اور عوامی عالم دین کی نمایاں اور بے نظیر مثال تھیں۔میں نے، مرحوم و مغفور کی 70سالہ زندگی میں تقویٰ،تواضع اور خدمت خلق کے سوا کچھ نہیں دیکھا ہے۔عاجزی اور سادگی مرحوم کی نمایاں خصوصیات میں سے تھیں، یقیناً مرحوم کے فقدان سے روحانیت اور سبزوار کے انقلابی معاشرے میں ایک خلاء پیدا ہوگا۔
کئی سالوں سے مرحوم و مغفور سبزوار میں ہماری نمائندگی کر رہے تھے۔
میں اس عالم دین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے،خراسان کے معزز عوام خاص کر سبزوار کے ولایت مدار و مذہبی عوام، حوزہ ہائے علمیہ اور ان کے تمام رشتہ داروں سے ان کی وفات پر تعزیت کا اظہار کرتا ہوں اور مرحوم و مغفور کی بلندی درجات کیلئے خداوند کریم سے دعا کرتا ہوں۔

قم-
حسین نوری ہمدانی

لیبلز

تبصرہ ارسال

You are replying to: .