حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، لبنان اسلامی اتحاد الائنس نے ایک بیان میں اس بات کی طرف اشارہ کرتے ہوئے کہ عظیم کمانڈر سردار قاسم سلیمانی کی شہادت نے خطے کے مستقبل کا نقشہ بدل کر رکھ دیا ہے، کہا کہ یقیناً یہ شہادت استکبار جہاں کو آگ کی مانند جلا رہی ہے اور دشمنوں کے منصوبوں کو خاک میں ملاتے ہوئے اقوام عالم کے مظلوموں سمیت لبنانی اور فلسطینی آزادی پسند لوگوں اور تمام مجاہدین کی امیدوں کے لئے ایک روشن مینارہ کی مانند،اسرائیلی حکومت کی تباہی اور امریکہ کی شکست کی عکاسی کرتی ہے۔
تحریک اتحاد نے مزید کہا کہ سردار سلیمانی اور دیگر تمام شہداء کے قتل پر ردعمل کا مظاہرہ کرنا امت مسلمہ کی مشترکہ ذمہ داری ہے اور یہ ردعمل اس جرم جتنا بڑا اورغاصب صہیونی حکومت کا خاتمہ ہونا چاہیے۔
تحریک اتحاد لبنان نے بیان کیا کہ اسی وجہ سے، صہیونی دشمن کو فکر مند ہونا چاہیے،کیونکہ جرم بہت بڑا ہے اور یقیناً سزا بھی بھگتنا ہو گی۔ امت اسلامیہ شہید قاسم سلیمانی کے قتل کو کبھی فراموش نہیں کرے گی ،جس طرح امت، شہید عماد مغنیہ، شہید سید عباس الموسوی ، شہید شیخ احمد یاسین اور شہید محسن فخری زادہ کی شہادت کو فراموش نہیں کرتی ہے۔
اسلامی اتحاد الائنس نے کہا کہ ایران، یمن، عراق، شام، لبنان اور فلسطین کے میزائل مقبوضہ فلسطین کے تمام حصوں کو پوری دقت کے ساتھ نشانہ بنائیں گے اور ایک بہت بڑی مذہبی، قومی اور نسلی جماعت کی شراکت سے ایک عظیم جنگ ہوگی۔
تحریک اتحاد لبنان نے فلسطین کو مجاہدین کا قبلہ امت اسلامیہ اور اس راہ پر گامزن مزاحمتی اور مقاومتی حامیوں کے مابین تنازعہ کا نقطہ قرار دیا اور کہا کہ اس کے برعکس، عرب ممالک جو غاصب اسرائیلی حکومت کے ساتھ تعلقات کو معمول پر لا چکے ہیں یا لانا چاہتے ہیں وہ فلسطین کو غداری اور ظلم و بربریت کے ذریعے فروخت کرنا چاہتے ہیں۔
آخر میں، اسلامی تحریک اتحاد نے زور دے کر کہا کہ تاریخ، شہید کمانڈروں کے ناموں کو سونے سے لکھ کر زندہ رکھے گی۔